اپریل ۲۰۲۳

رمضان کا بہت گہرا تعلق قرآن سے ہے۔ اس بابرکت مہینے میں عبادت کا تعلق بھی نماز ،قرآن ، انفاق اور سلوک سے ۔مولانا ابو الکلام آزاد’’ ترجمان القرآن‘‘ میں رقم طراز ہیں کہ:
’’ جس قرآن کی عظمت کی وجہ سے اس ماہ کو برکت بخشی گئی، اسے عظمت والا مہینہ بنایا گیا، مسلمانوں نے بڑے تزک و احتشام سے رمضان کو تو لے لیا، لیکن قرآن کو یکسر بھلا دیا ۔‘‘
قرآن پر عمل کے لیے انسان میں جو صفات مطلوب ہیں ،اس کی آبیاری کا مہینہ رمضان ہے ۔تاہم آج سے بیس تیس سال پہلے کی نسبت قرآن کے تئیں،خصوصاً خواتین کے رویے میں قابل قدر تبدیلی واقع ہوئی ہے ۔ پچھلے وقتوں میں صرف رمضان میں ہی تلاوت کی غرض سے اہتمام سے قرآن کو کھولا جاتا ،اور وہ بھی صرف بوڑھی خواتین اس کی تلاوت کا اہتمام فرماتی تھیں ۔اسی طرح کسی کی موت پر قرآن بخشنے کے لیے کھولا جاتا ، یا نیا گھر بنالیں تو قرآن خوانی کے لیے ،کسی سکرات کے مریض قریب سورہ یٰسٓ سنانے کے لیے یا نئے گھر اور دوکان یا مکان کےافتتاح کے لیے،یا پھرر مدرسے اور مکتب میں قرآن کھلا کرتا ،تاہم اب خواتین میں قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے ۔
اس مضمون میں موجود متعارف ہونے والی شکلوں کے ساتھ کچھ مشورے بھی اس سے متعلق رکھے جائیں گے ۔
پہلےقرآن سے تعلق کی وہ مختلف شکلیں، جو خصوصاً رمضان میں سامنے آتی ہیں، درج ذیل ہیں :

دورۂ قرآن

قرآن مجید کو رمضان میں سماعت کا رجحان ماضی قریب میں بڑھاہے، سبھی خواتین رمضان میں صبح کے وقت جمع ہوجاتی ہیں، سب کے ہاتھ میں قرآن ہوتے ہیں، ایک خاتون بلند آواز سے صرف تلاوت کرتی ہے اور باقی سب اسے دیکھتے ہیں،پھر کوئی ایک خاتون قرآن پاک سمجھاتے ہوئے اس کی تلخیص پیش کرتی ہے ۔

سماعت قرآن مع ترجمہ

 خواتین اپنے اپنے قرآن لے کر آتی ہیں۔ کسی ایک جگہ جمع ہوکر ایک خاتون بلند آواز سے ایک رکوع پڑھتی ہے، اور دوسری خاتون اسی رکوع ترجمہ سناتی ہے ،تمام بہنیں اس پر غور کرتے ہوئے سماعت کرتی ہیں ،اور درمیان میں اگرکوئی بات نہ سمجھ میں آئے یا گفتگو مقصود ہوتو خواتین سوال پوچھتی ہیں، کوئی ایک ایسی خاتون جس کا مطالعہ ہو، وہ اس کی تشریح اور وضاحت کرتی ہے۔
کہیں اگر خاتون کی بلند خوانی کا مسئلہ ہو یا شرعی عذر ہو اور کوئی دوسرا فرد پڑھنے کو تیار نہ ہوتو کوشش یہ کی جاتی ہے کہ مختلف ایپس سے قرآن کی تلاوت اور ترجمہ پلے کیا جاتا ہے، سب بہنیں سنتی ہیں، جہاں ضرورت ہو وہاں روک کر وضاحت کی جاتی ہے ۔اس سماعت کے نظم کے کئی فوائد ہیں۔ تلفظ کا اشکال دور ہوتا ہے، قرآن فہمی کے ذریعہ لفظی ترجمہ سننے والی بہنوں کا اعادہ ہوجاتا ہے ، احکامات پر غور وفکر کیا جاتاہے۔
اس کا بڑا فائدہ ان خواتین اور طالبات کو بھی ہے، جو اب تک احکامات سے نابلد تھیں، جیسے: نامحرمات کی فہرست ، وراثت کی تقسیم ، اور مرد و خواتین سے قرآن کی مخاطبت کےدائرہ کار اور فرائض و حقوق سے واقفیت ہوتی ہے ۔

آن لائن قرآن کلاس

یہ ایک ماہ کا کورس کئی سائٹس نے متعارف کروایا ہے ،جو خواتین اپنے چھوٹے بچوں یا جاب کی مصروفیت یا کسی عذر یا شوہر کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے کہیں جاکر سماعت کی سہولت نہ پائیں ،وہ ان کاایک ماہ کا کورس جوائن کرسکتی ہیں ،خصوصاً رمضان میں: 

  (JIH (Jamaat-e-Islami Hind نامی یوٹیوب چینل پر ایس امین الحسن صاحب کا رمضان میں موضوعاتی دروس کا کورس ہوتاہے ۔ یہ اس سال روزانہ رات میں تراویح کے بعد نشر ہورہا ہے۔

ایک سال پہلے یہ لکچرز Keys to understanding Quran Series
کے نام سے ہو رہے تھے،لنک یہ ہے:

 اس سال اس کورس کی تھیم Human behaviour یعنی’’ قرآن میں انسانی رویے اور قرآن کی مخاطبت ‘‘ہے۔یہ پانچ سال سے جاری ہے، ہرسال رمضان میں یہ مختلف تھیمز کے ساتھ ہوتا ہے۔

اسی طرح نعمان علی خان کا ایک ماہ کا کورس ہوتا ہے، یہ بھی دورۂ سورۃ النساء، دورۂ سورۃ البقرہ،اور اس طرح ہر سال کی اپنی تھیم کے ساتھ جاری رہتا ہے۔ خلیجی ممالک میں موجود NRIs کے لیے بہت سہولت ہے ،تاہم مختلف کورسیز رمضان میں ایک ماہ کے لیے ہوتے ہیں، جیسے:

اردو دورۂ قرآن

استاذہ عفت مقبول کا کیا ہی خوبصورت انداز ہے۔یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:

نورالقرآن ویب سائٹ کا لنک:

Nurul Quran RAMADAN PORTAL 2023

آخری معجزہ:

نعمان علی خان کی ’’آخری معجزہ‘‘سیریز کی پہلی قسط۔ اگلی اقساط اسی پیج پر دیکھیں۔ آدھے گھنٹے کی ہے۔لنک یہ ہے:

[Urdu] Akhri Moujza Ep 1 – Course Introduction | Nouman Ali Khan

استاذ نعمان علی خان کی سورة النجم کی تفسير کے لیے ان کے پیج پر نظر رکھیں۔ ابھی تک اپ لوڈ نہیں ہوئی، لیکن ہو گی ان شاءاللہ۔

پاکیزہ دل:

لیکچرز:شیخ یاسر قاضی کی ’’پاکیزہ دل‘‘ دس منٹ کی ویڈیوز کے لیے:

Heart Matters – Ramadan Series 2023

المغرب انسٹی ٹیوٹ کےلیے:

اسماء مجاہد صاحبہ کی ،اور دیگر اسلامک اسکالر سے آپ استفادہ کرسکتےہیں:

المغرب آن لائن انگلش میں قرآن کو سمجھنے کی خاطرن طالبات کے لیے بہترین ہے، جو انگلش میڈیم سے تعلیم حاصل کررہی ہیں، اور والدین ان کی دینی فکر اور تعلیم سے متعلق فکر مند ہیں، انہیں انگلش میں قرآن کو سمجھنے کے لیے نعمان علی خان ، خان یاسر ، اور المغرب اکیڈمی سے یاسمین مجاہد کے چینل تک پہنچا یا جا سکتاہے ۔
یہ خوش آئند بات ہے کہ خواتین میں قرآن فہمی کے ذریعہ قرآن کو سمجھنے کا شعور پیدا ہوا ہے، تاہم صرف لفظی ترجمہ میں الجھنے کے بجائے معانی، مفاہیم اور مطالب کو ساتھ ساتھ سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ رمضان کے علاوہ بھی کوئی خاتون قرآن کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہے تو اسے صرف کسی ایک کورس پر اکتفا ءکرنے کے بجائے مطالعے کو وسیع رکھنا چاہیے۔
قرآن فہمی کے اصول و ضوابط بیان کرتے ہوئے اکمل فلاحی صاحب نے اپنے مضمون میں ہے لکھا ہے :
’’ کسی ایک آیت کوسمجھنےکےلیےاگرکئی تفسیروں کوسامنےرکھیں ،تواس آیت کامعنی ومفہوم کھل کرسامنے آجاتاہے۔ایک تفسیرمیں اگربات واضح نہیں ہوسکی ہےتودوسری تفسیراس کمی کوپوراکردیتی ہے۔یاکسی تفسیرمیں اگرکسی آیت کی تفسیروتشریح نہ کی گئی ہوتودوسری تفسیروں میں اس کی تفسیرمل جاتی ہے۔اس لیےمختلف تفسیروں کومطالعہ میں رکھناکافی مفیدہوگا۔مثال کےطورپرسورۂ یونس کی آیت: 57کی تفسیر،اگر مولانا مودودیؒ کی تفہیم القرآن میں دیکھیں توآپ کوترجمہ کےعلاوہ کچھ بھی نہیں ملےگا، جب کہ مولاناابوالکلام آزادکی تفسیرترجمان القرآن دیکھیں توآپ کوشان دارگفتگوملےگی۔اسی طرح  تفسیرعثمانی اورتدبرقرآن میں بھی بہت کچھ ملےگا۔‘‘
وہ لکھتے ہیں کہ:
’’ قرآن کو اس کے اپنے پس منظر اور اسالیب کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں ۔قرآن مجیدکےصحیح معنوں،اس کےعلوم اوراس کی حکمتوں تک رسائی کےلیےضروری ہےکہ انھیں سیاق وسباق  (Context)کی روشنی میں دیکھا،پرکھااورسمجھاجائے۔ایسانہ کرنےسےبات کچھ کی کچھ ہوجاتی
ہے،اورسمجھنےوالاکچھ کاکچھ سمجھ جاتاہے،جب کہ قرآن کامنشاکچھ اورہی ہوتاہے۔

قرآن مجیدکااپناایک الگ اسلوب اوررنگ ہے۔اس کےاسالیب کو’’اسالیب القرآن‘‘کہتےہیں۔اس موضوع پربہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں،ان سےاستفادہ کیاجاناچاہیے۔ امام فراہیؒ کی کتاب:’’رسائل‘‘کافی مفیدہے۔اسی طرح عبیداللہ فہدفلاحی کی کتاب:’’قرآن مبین کےادبی اسالیب‘‘ اورمولانامحمدفاروق خان کی ’’قرآن مجیدکےادبی محاسن‘‘ کامطالعہ کریں اورخودقرآن مجیدمیں غورکرکےانھیں تلاش بھی کریں۔‘‘

رمضان المبارک تبدیلی و انقلاب کا مہینہ ہے۔ اس ماہ کا اصل مقصد مسلمانوں کی انفرادی زندگیوں میں اور مسلم معاشرے کی اجتماعی زندگی میں ایک ہمہ گیر مثبت تبدیلی لانا ہے۔قرآن سےمضبوط تعلق کے لیے جتنا وقت آپ قرآن کی تعلیم کے لیے صرف کریں گے، اسی قدر شخصیت میں تبدیلی آتی رہے گی ۔

یہ خوش آئند بات ہے کہ خواتین میں قرآن فہمی کے ذریعہ قرآن کو سمجھنے کا شعور پیدا ہوا ہے، تاہم صرف لفظی ترجمہ میں الجھنے کے بجائے معانی، مفاہیم اور مطالب کو ساتھ ساتھ سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ رمضان کے علاوہ بھی کوئی خاتون قرآن کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہے تو اسے صرف کسی ایک کورس پر اکتفا ءکرنے کے بجائے مطالعے کو وسیع رکھنا چاہیے۔

٭٭٭

ویڈیو :

آڈیو:

یہ خوش آئند بات ہے کہ خواتین میں قرآن فہمی کے ذریعہ قرآن کو سمجھنے کا شعور پیدا ہوا ہے، تاہم صرف لفظی ترجمہ میں الجھنے کے بجائے معانی، مفاہیم اور مطالب کو ساتھ ساتھ سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ رمضان کے علاوہ بھی کوئی خاتون قرآن کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہے تو اسے صرف کسی ایک کورس پر اکتفا ءکرنے کے بجائے مطالعے کو وسیع رکھنا چاہیے۔

Comments From Facebook

2 Comments

  1. Miratunnisa khanam

    Alhamdulillah main pichle teen saalon sa Ameenulhasan sb ki tafaseer sun rahi hun aur har bar nayi nayi baaten mujhe maalum hui hain .Quran se taaluque mazbut krne ka ye sab se acha moqa hai.

    Reply
    • مبشرہ فردوس

      بلاشبہ درست بات محترم امین صاحب کی سیریز بہترین ہے

      Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے