دودھ پھٹ جائے تو ضروری نہیں اس کی رس ملائی ہی بنائی جائے۔ اور بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے تو اسے چھان لیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر لیں۔یہ پانی Whey کہلاتا ہے اور بہت صحت بخش چیز ہے۔اس سے آٹا گوندھ سکتے ہیں۔پیزا ڈو، بریڈ یا پین کیک کے لئے میدے میں دودھ یا پانی کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔سالن کا شوربہ اس سے بنا سکتے ہیں۔ملک شیک یا سمودی میں استعمال کر سکتے ہیں۔ دالیں بھگونے کے لئے، چاول یا پاسٹا ابالنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اب آئیں پنیر کی طرف۔جو پنیر آپ کے پاس آیا وہ کاٹیج چیز ہے۔اس پنیر کو اگر ذرا دیر پکا لیں تو بالکل خشک ہو جائے گا۔سلاد میں شامل کیجیے۔بہت مزے کا لگتا ہے۔اس میں چٹکی بھر نمک ملا کر ڈائس کی شکل دیں لیں یا پھر ویسے ہی ٹکیاں بنا لیں۔توے پر ذرا سے آئل پر فرائے کر لیں اور لائٹ گولڈن ہونے پر اتار لیں۔
یونہی کھا لینے میں بھی بہت مزیدار ہوتی ہیں اور چاہیں تو پالک پنیر، مٹر پنیر بنا لیں۔بریڈ یا نان پر لگا کر اوپر ہلکا سا نمک چھڑک کر کھائیں اور چاہیں تو کھیرا ٹماٹر اور سلاد پتہ بھی ساتھ رکھ کر لطف دوبالا کریں۔
انڈا پھینٹتے وقت تھوڑا سا شامل کر لیں۔اسی طرح پین کیک بناتے وقت بھی آمیزے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
آپ پھٹے ہوئے دودھ سے کیا بناتے ہیں؟

دودھ پھٹ جائے تو ضروری نہیں اس کی رس ملائی ہی بنائی جائے۔ اور بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے تو اسے چھان لیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر لیں۔یہ پانی Whey کہلاتا ہے اور بہت صحت بخش چیز ہے
Comments From Facebook
Nice
Nice مجھے یہ پرچہ جاری کروانا ہے please guid me