اگست ٢٠٢٢

قلم اٹھاؤ !
قلم اٹھاؤ
اداس لوگو !
اداسیوں کا لباس تن سے اتار پھینکو
اے خواہشوں کے اسیر لوگو !
حقیقتوں سے نظر نہ پھیرو
کئی سسکتی ہوئی سی بے سود خواہشوں کا
جو آج نوحہ سنا رہے ہو
اسی پہ رونا شعار تم نے بنالیاہے
ذرا بتاؤ !
کہ خواب تکنا
انہیں میں جینا
انہیں میں شام وسحر بِتانا
عجب نہیںہےقلم اٹھاؤ !
حقیقتوں کا صفحہ نکالو
اور اس پہ لکھّو کہ بھوک کیا ہے
یہ ننگ کیاہے
اگر تمھیں اس جہانِ فانی کی چاہتوںسے
ملے جو فرصت
توآنکھ کھولو !
ضرور لکھو فضاؤں کے دکھ
ہواؤں کے د کھ
وہ بیٹیوںکی رداؤں کے دکھ
غریب لوگوں کے خواب لکھّو
تمام ان کے عذاب لکھّو
خیال کی اس عجیب و کمزور ایک دنیا میں جینے والو !
تمھیں تو ہجر و وصال لکھنا ہے
اور پھولوں کو گال لکھنا ہے
حسن کو لازوال لکھنا ہے
زلف ،عارض ،یہ نین ، کنگن
انھیں کو تم نے کمال لکھنا ہے
تم کو کیاغم
محبتوں کے غموں کو تم نے عظیم غم جو بنالیا ہے
جو مفلسی کی اذیتوں کے عذاب ٹوٹے تو کیاکروگے
سو اس سے پہلے ہی آنکھ کھولو

Comments From Facebook

2 Comments

  1. سمیہ عامر خان

    بہت خوب ???

    Reply
    • Asifa Ansari

      Mashallah bohot hi khub anadaaz main… Me bhi kuch na kuch likhti hu pr me kahi sher nhi krti .. Mujhe bhi aysa moqa chahiye

      Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگست ٢٠٢٢