اگست ٢٠٢٢
السلام علیکم
مجھے آپ کے میگزین سے بے حد لگاؤ ہوگیا ہے۔میں ہر ایک درس قرآن ، درس حدیث بڑے غور سے سنتی ہوں۔ اس کو میں اپنے مقام پہ یعنی کہ صغیر تال میں اپنی جماعت میں اسی ٹاپک کو لے کر درس دے دیتی ہوں۔ یہی نہیں بلکہ ھادیہ ای میگزین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ میرے لیے یہ میگزین بے حد کارآمد ثابت ہواہے۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے۔
آپ جو امت مسلمہ کے لیے اتنا نیک کام کررہی ہیں، آج کے حالات کے مطابق یہ دینی کام بے حد ضروری ہوگیا ہے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آپ میگزین والے ہر ٹاپک پر تقریر کا بھی انعقاد کرتے ہیں۔ طرح طرح کے مقابلے بھی رکھتے ہیں۔ میری آپ سب سے یہ درخواست ہے کہ تاریخی واقعات پر بھی پروگرام کو شائع کریں گے تو اور بہتر ہوگا۔‌بلکہ یوں کہنا بہتر ہوگا جیسے سونے پر سہاگہ۔ آپ کی ھادیہ ای میگزین پر چار چاند لگ جائے گے۔
اللہ آپ تمام میگزین کے آرگنائزر کی عمر دراز کرے اور آپ تمام ممبران کی جائز کوششوں کو پورا کریں۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
سوپر میگزین
اتنا ہی نہیں آپ سے درخواست ہے کہ مجھے اگر کسی ٹاپک پر درس قرآن یا دینی بات پر معلومات حاصل کرنا ہے تو کس طرح رابطہ کروں؟ آپ سے میں چاہتی ہوں کہ آپ کے میگزین میں دینی کوئز کا بھی انعقاد کریں یہ میری درخواست ہے ۔
آپ کےعمدہ میگزین کی فالور اور فین
جزاک اللہ
وعلیکم السلام
سیدہ ام رمان! ھادیہ ای میگزین سے متعلق آپ کے احساسات ھادیہ ٹیم کےلیے باعث ہمت افزائی ہے ۔ھادیہ تک اپنے سوالات پہنچانے کے لیے ہمارے ای میل پر آپ رابطہ کرسکتی ہیں ۔[email protected]
قارئین کے سوالات کے تین زمرے پہلے سے موجود ہیں ۔
1) ’’فقہی سوالات‘‘ ،’’بہنیں پوچھتی ہیں‘‘ زمرے میں آپ سوال کرسکتی ہیں۔
2)’’معاشرتی الجھن‘‘ میں سوال آپ کا، اور جواب ھادیہ کا موجود ہے۔
3) سوال کی گنجائش’’ کیس اسٹڈی‘‘ میں بھی موجود ہے ۔آپ اپنے سوالات کے لیے ای میل پر رابطہ کریں ۔
شکرا جزیلا

ایڈیٹرھادیہ ای ۔میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگست ٢٠٢٢