اگست ٢٠٢٢
محترمہ ایڈیٹر صاحبہ اور ٹیم ھادیہ
السلام علیکم
امید ہے آپ خیریت سے ہونگے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
میں نے ھادیہ ای میگزین کے قرأت مقابلےمیں راجستھان اسٹییٹ سے پارٹییسپیٹ کیا تھا۔ ھادیہ میگزین ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، جس پر ہم صلاحیتوں کو پیش کر سکتے ہیں ۔میں ھادیہ ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوںنے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا ،اور مبارکباد دیتی ہوں ان کو، جنہوں نے اس مقابلے کو بخوبی انجام تک پہنچایا۔
میں ھادیہ ای میگزین کی ریگولر ریڈر ہوں، اس کے سبھی آرٹیکلزبہت ہی دلچسپ ہوتے ہیں ،ساتھ ہی کچھ آرٹیکلز نصیحت بھرے بھی ہوتے ہیں ۔
اس میگزین میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی خبر پر بھی نظر رہتی ہے ۔
ای میگزین کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ کتابی رسالے کو ہم جلدی ہاتھ میں نہیں لیتے ،جبکہ آج انٹرنیٹ کا دور ہے تو ہم موبائل فون جلدی چیک کرتے رہتے ہیں۔ ہم آسانی سے آن لائن میگزین کا مطالعہ کر سکتے ہیں اور شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
ماہ جولائی کے شمارے میں زمرہ ’’اولاد کامستقبل آپ کے ہاتھ ‘‘بہت اچھالگا ،جس میں بچّے کی زبان سے اس کے مطالبات کے پوائنٹس پر عمل کرکے ہم بچّوں کو بااعتماد،باصلاحیت ،ذمہ دار اور ایماندار شخصیت بنا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی کھیل کھیل میں بچّوں سے ڈسکس کرکے اور ان کی باتیں توجہ سے سن کر اپنے اور بچّوں کے بیچ کے کمیونیکیشن گیپ کو کم کر سکتے ہیں۔
میں اللّہ سے دعا کرتی ہوں کہ اس میگزین کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین!
وعلیکم السلام
راجستھان کا ھادیہ قرأت مقابلہ الحمدللہ آپ سب کے تعاون سے بہت بہترین رہا۔ھادیہ سے متعارف ہونے کے بعد آپ اس کی باضابطہ قاری ہیں ،یہ جان کر مسرت ہوئی ۔
یہ بات واقعی اہم ہے کہ ڈیجیٹل دور میں انسان موبائل کو رسالے پر ترجیح دے رہا ہے اور جو افراد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں ان کے لیے ای میگزین واقعی نعمت ہے ۔
’’اولاد کا مستقبل آپ کے ہاتھ ‘‘یہ کالم ھادیہ میں بچوں کی تربیت کے سلسلے میں ماؤں کو درپیش مسائل کے پیشِ نظر ہی رکھا گیا ہے ۔یہ بات خوش آئند ہے کہ آپ اس سے استفادہ کرتی ہیں ۔
امید ہے آپ کا تعاون بنارہے گا ۔
شکرا جزیلا

ایڈیٹرھادیہ ای ۔میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگست ٢٠٢٢