فاروق اعظمؓ

ہیں مردِ بے نظیر فاروق اعظمؓ
ہیں انتخاب رب العالمین فاروق اعظمؓ
خلیفۂ دوم اور معاونِ پیغمبر
ہمارے پیارے امیر المومنین عمر
پھر آشکار پیامِ اسلام ہو گیا 
فاروق اعظم نے جب قبول اسلام کیا
دیکھا ہے تاریخ نے ایسا بھی حاکم
مان لے حکم کو دل سے جس کے محکوم
اک مثالِ عناصر اربعہ ہے دامادِ علی
تیری شجاعت کا پیکر ہے فخر علی
عمر فاروق فاتح بیت المقدس
ہے فاروق کے قدموں میں قیصر و کسریٰ
وہی توہیںنیّر تاباں میدانِ عدالت کے
معززہیںوکیل امہات المومنین کے
جاں تجھ پر فدا جو ہے جانِ رسولﷺ
ہے تجھ پر نثار شہیدِمنبر و محراب رسولﷺ
تیرے ارادے کی پختگی کے شاہد نبیﷺ ہیں
  ہوش مندی و دلیری سے تیری واقف دوجہاں ہیں
نبی کا ہم نشین نبی کا ہم سفر ہے چراغ اہل جنت
جاں نثارِ اسلام کا مقصدِ حیات احیائے سنت ﷺ
عمر کا اعزاز ہیں کرتے ملائکِ سر آسماں
اور ڈرتا ہے زمین پر اس سے شیطاں
کر دیا آباد کوفہ و بصرہ و شام ومصر 
فتوحات تیری عرب و عجم اور بر و بحر
شاہین بھی شرمائے دیکھ کر ایسا پاسباں
اڑان فتح کی آسمانوں میں رب جس کا نگہبان 
قلم کی آرزو کہ نا رکے یہ نگارش جمالی
ؔکاش لکھ پائے تیری صداقت تیری عدالت وسیرت کلی

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ستمبر ۲۰۲۳