لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ھادیہ ماشاءاللہ ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، کچھ سیکھنے اور سکھانے کے لیے۔ جس کا جہاں قارئین کو بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، وہیں قلم کاروں کی تحریریں شائع ہونے پر ان کی ہمت افزائی ہوتی ہے۔ ھادیہ قارئین اور قلم کار، دونوں میں مقبول ہے۔
کچھ لوگ جو اپنی مصروفیات یا کسی عذر کے باعث پڑھ نہیں پاتے ہیں، وہ ھادیہ کے ویڈیوز اور آڈیوز سے مستفید ہوتے ہیں ،الحمدللہ ۔
مبشرہ فردوس باجی صاحبہ، جو میری ہر تحریر کو شرف اشاعت بخشتی ہیں، محترمہ زہرہ صاحبہ جو ہمہ وقت فالو اپ کے لیے تیار ہوتی ہیں، اور مجھے یاددہانی کرواتی رہتی ہیں کہ میں اپنی مصروفیات میں بھی بھول نہیں پاتی، احمدبن نذر صاحب ہر تحریر کی نوک پلک درست کرکے اسے قابل اشاعت بناتے ہیں،زہرہ صاحبہ تحریر کی تزئین و آرائش کرکے اسے خوبصورت بناتی ہیں، اور زیادہ سے زیادہ قارئین تک پہنچانے کی کوشش کرتی ہیں،اور سیدہ سلمیٰ صاحبہ، جنھوں نے میری تحریروں کو نہایت خوش اسلوبی سے وائس اوور کیا ہے،ان تمام کی کوششیں قابل تعریف ہیں،میں ھادیہ اور اس کی ٹیم کی بے حد مشکور ہوں،لیکن ھادیہ کی تمام تحریروں کو وائس اوور نہیں کیا جاتا ہے۔
ہمارا مشورہ تھا کہ ھادیہ میں معمار جہاں تو ہے ، گرلز پلانٹ ، ادبی فن پارے وغیرہ کو بھی وائس اوور کیا جائے تو بہتر ہوگا، جس سے خواہش مند افراد کے لیے مزید آسانی ہوگی۔
ان شاءاللہ ھادیہ ای میگزین جلد ہی اور بھی ہر دل عزیز بن جائے گا۔
وعلیکم السلام عزیزہ قدسیہ !
آپ کا مراسلہ ٹیم کےلیےحوصلہ افزائی کا باعث ہے ۔ہم آپ کے مشکور ہیں۔ آپ نہ صرف ھادیہ کی اچھی قاری ہیں،بلکہ ایک اچھی قلم کار بھی ہیں، آپ جیسے بلند عزائم قاری ہی ھادیہ کا فخر ہیں ۔
آپ کی تجویز پر غور کیا جائے گا ان شاءاللہ، عمل آوری بھی ہوگی۔ ہمیں ماشاءاللہ چاق وچوبند اور ماہر وائس اوور آرٹسٹ ٹیم میسر ہے، ان کا کام بڑھایا جائے گا ۔قاری کے تجاویز و مشورے ہی ھادیہ کی ترقی کے ضامن ہیں۔
شکراً جزیلاً
ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین
٭ ٭ ٭
0 Comments