سفر نامہ جرمنی انٹرویو ھادیہ ایڈیٹوریل بورڈ ممبر کے ساتھ

یورپ جو کہ ترقی یافتہ براعظم میں سےایک مانا جاتا ہے۔ برابری ،آزادی اور بھائی چارہ( فیٹرنیٹی، ایکولٹی، لبرٹی) کی ایک جیتی جاگتی مثال ،جہاں عورتوں کو اپنے حقوق لڑ کر نہیں، بآسانی اور اول روز سے حاصل ہیں ،جہاں عصمت اور عزت کی حفاظت کے لیے نعرے نہیں لگانے پڑتے،سماجی برابری کی جیتی جاگتی مثال، یورپ کی سب سے بڑی آبادی والے ملک جرمنی میں گزارے گئے تین ماہ میرے لیے بہت اہم تھے، وہاں کی کچھ یادیں لیے یہ سفر 19 اپریل 2023 ءسے شروع ہو کر 15 جولائی 2023 ءکو مکمل ہوا۔
لہٰذا ،اس سفر کی کچھ جھلکیاںقارئین ِھادیہ کی نذر کر رہی ہوں۔ جرمنی ،جسے فارسی میں المان اور جرمن میں ڈوئچ لا نڈ (Deutsch land)کہتے ہیں، یہان کی قومی اور سرکاری زبان جرمن( Deutsch )ہے ،بلکہ یوں کہیں کہ جرمن اپنی زبان کو لےکر بہت حساس ہیں، دوسری کسی زبان یہاں تک کہ انگریزی کو بھی پسند نہیں کرتے ،اور یہی شاید وہاں جانے والوں کے لیے ایک مشکل چیز ہے، زبان ایک مسئلہ ہے، جرمن سیکھے بنا آپ ان کو سمجھ نہیں سکتے، میرے ساتھ میرا بیٹا اور بہو تھے، جو کہ مجھے کافی آسانی سے ان کی بات سمجھنے میں مدد فراہم کرتے اور میں محظوظ ہوتی۔

٭ ٭ ٭

ویڈیو :

مکمل گفتگو سننے کے لیے یوٹیوب آئیکن پر کلک کریں۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ستمبر ۲۰۲۳