قاری کی رائے

عام طور پر خواتین کے رسالے گپ شپ، فیشن، لو اسٹوری کھانے پکانے کی ترکیبیں، لطیفے وغیرہ کا مجموعہ ہوتے ہیں، لیکن ھادیہ ای میگزین ایک منفرد میگزین ہے، ” One of it’s kind “.لگتا ہے یہ کردار سازی کا ایک آلہ ہے۔ عورت کی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا ہے۔اپنے آپ میں کردار سازی کی ایک مہم ۔
فرنٹ پیچ بہت ہی خوبصورت اور دلکش،بہت ہی محنت اور سوچ سمجھ کر تیار کیا ہوا،گویا کوئ International magazine ہو۔پڑھنے والے کو اپنی طرف مائل کرنے والا،اندر کےمواد کو بہت مناسب طریقے سے اجاگر کرتا ہے۔ یہ رسالہ، اللہ اور اس کے رسول کی یاد سے قاری کے دل کو چھو لیتا ہے اور پھر مختلف موضوعات کا احاطہ کرتا ہے جیسے موتی ایک ساتھ پروئے ہوئے ہوں۔سیاست، معاشرت،معیشت،اخلاق، ادب،صحت،ٹیکنالوجی،نفسیاتی مسائل، بچوں کی تربیتYou name it and you have it.

ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحق
جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے

حالت حاضرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہ جولائی کے شمارے میں UCC کے burning issue کو بہترین طریقے سے کور کیا گیا اور تعلیم اور کیریئر گائیڈنس کے مضامین بھی بروقت اور بہت ہی معلوماتی تھے۔’’مطالعے کا شوق کیسے پیدا کیا جائے؟‘‘ ایک انتہائی ضروری موضوع پر ایک بہت ہی معلوماتی مضمون، تجاویز بہت عملی اور قابل اطلاق ہیں۔
آج کے دور کا سب سے اہم مسئلہ رشتوں کا ٹوٹنا،خاندان کا بکھرنا اور بچوں کا بگڑنا؛ یہ ایسے ایشوز ہے جس سے تقریباً ہر گھر جھوجھ رہا ہے۔ اگست کا شمارہ خاندان کی تعمیر میں عورت کے کردار پر روشنی ڈالتا ہے۔ درس قرآن، حدیث، تمام مضامین خواتین کے گرد گھومتے ہیں،ایک عورت کی ترقی کے ساتھ ساتھ خاندان کی ترقی کے لیے قیمتی معلومات فراہم کرتےہیں۔ ھادیہ آپ کی Counseling Skills کو Develop بھی کرتا ہے اور اگر کوئی کسی ذکر کی ہوئی situation میں اپنے آپ کو پائے تو استفادہ کر سکتا ہے۔
ہر شمارے میں بچوں اور نوجوانوں کو اپنی تحریری صلاحیتوں کے مظاہرہ کے لیے space ،ٹی ٹائم تفریحی ہونے کے ساتھ ساتھ علمی بھی،خلاصہ یہ کے:

An all in one magazine,A must read.

احساس تشکر
وعلیکم السلام ممتاز صاحبہ !
ھادیہ میگزین کے لیے آ پ کے احساسات پڑھ کر خوشی ہوئی ۔ہم اپنے قارئین کی دل چسپی اور ضرورت کے پیش نظر مضامین ترتیب دیتے ہیں۔ آپ جیسی سنجیدہ قارئین ھادیہ کی بہتری کے لیے مزید مشورے و تجاویز دیتی رہیں تاکہ یہ خواتین کی ضرورت بن سکے ۔
ھادیہ ٹیم آپ کی مشکور ہے۔
تشکر

ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ستمبر ۲۰۲۳