غریب بچوں کی شادی کا اہتمام
غریب اور پسماندہ علاقے کی بیٹیوں کے نکاح کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئےاور سماج میں جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے بنگلور میں ہیومن ٹچ(Human Touch ) تنظیم کے تحت اجتماعی شادیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ہے۔ یہ سلسلہ2003ء سے شروع ہوا تھا۔ اس تنظیم نے اب تک اٹھارہ سو ( 1800)سے زائد غریب جوڑوں کے نکاح کروائے ہیں۔اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بنگلور کے یتیم خانہ اہل اسلام میں سات غریب جوڑوں کا نکاح کروایا گیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ہیومن ٹچ کی سیکریٹری تزئین عمر نے کہا کہ ’’انسانیت کی خدمت اور غریبوں کی خدمت کے لیے یہ تنظیم سرگرم عمل رہی ہے۔ لہٰذا غریب جوڑوں کی شادی کا کام گزشتہ کئی سالوں سے انجام دیا جا رہا ہے ۔ ‘‘
تزئین عمر کا کہنا ہے کہ ایک نکاح پر تقریباً 75 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ جس میں زندگی کے نئے سفر کے شروعات کے ضروری سامان بھی مہیا کیے جاتے ہے اور اب ان کا ہر مہینے دس سے بارہ نکاح کرانے کا پلان ہے ۔ ہیومن ٹچ نے 2003ء سےاجتماعی شادیوں کے پروگرام کا آغاز کیا تھا اور آج بھی اس کا کام جاری ہے۔
ہیومن ٹچ کی صدر زیباعبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تنظیم کے تحت غریب بچوں کے لیے مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ زیبا عبداللہ نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور غریب افراد اور غریب اور ضرورت مندطلبہ کی مدد کریں۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری ٢٠٢٢