گوگل کے اہم استعمالات
گوگل کیا ہے ؟
گوگل ایک ایسی سائٹ ہے، جس میں دنیا بھر کی معلومات سرچ کی جاتی ہے۔ گوگل، موبائل ،کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور اس طرح کے ہر تکنیکی آلے (Technical device)میں موجود ہے۔گوگل پر سرچ کرنے کے لیے صرف انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔گوگل کا سرچ انجن پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ گوگل پرانسانی معلومات کی ہر چیز موجود ہے۔ ہر جگہ کی معلومات، روز مرّہ کی خبریں ، تاریخی خبریں، ہر طرح کی کتابیں اور تصویریں اور ویڈیوز وغیرہ بھی موجود ہیں۔ گوگل کا صدر دفتر یو ایس اے کے کیلی فورنیا میں واقعہ ہے۔ یہ امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔
گوگل کا فل فارم
G-Global
O-Organisation
O-Oriented
G-Groups
L-Language of
E-Earth
گوگل کی تاریخ
سینٹ فورٹ یونیورسٹی جو کیلی فور نیا میں واقع ہے،اس کے دو طالب علموں (Sethu Brin and Harry page) نے 1995 میں پی ایچ ڈی کرنے کے دوران اپنی ریسرچ میں کچھ نیا کرنے کا سوچا اور دونوں طالب علم نے مل کر گوگل کی شروعات کی ۔گوگل بناتے ہوئے 1996 میں اس کا نام Backrub رکھ دیا تھا۔ 1997 میں گوگل کے لیے محنت کرتے ہوئے دونوں طالب علم کچھ نتیجے پر پہنچے اور اس کا نام Googol رکھا گیا۔ پھر آخر میں اس کا نامGoogle منتخب کیا۔
1998 میں گوگل کا پہلا پیج Boodle بنایا گیا۔2000 میں (Adwords) یعنی اشتہارات ڈالنے کی شروعات ہوئی اور آج گوگل آن لائن اشتہارات ڈالنے والی سب سے بڑی سائٹ ہے۔اپریل 2004 میں گوگل نے گوگل میل (GMail) بنایا، جہاں میل بھیج نے کی شروعات ہوئی۔ اس کے بعد 2005 میں گوگل نے میپ بنانے والی کمپنی Keyhole کو خریدہ اور اپنا گوگل میپ ایجاد کیا، جس کے ذریعے آج ہم دنیا بھر میں کسی بھی جگہ کو سرچ کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے کسی بھی جگہ تک پہنچ سکتے ہیں۔
جی میل و گوگل میپ کے بعد گوگل نے 2006 میں یو ٹیوب کمپنی کو خریدہ، جو سب سے زیادہ ویڈیو اپلوڈ کرنے والی سائٹ ہے۔ اس کے ساتھ اسی سال 2006 میں گوگل نے اپنا ٹرانسلیٹر بنایا، جو کسی بھی زبان کو کسی بھی دوسری زبان میں تبدیل کرتا ہے، جسے گوگل ٹرانسلیٹر کہا جاتا ہے۔
اس کے بعد 2007 میں گوگل نے اینڈرائڈ (Android) کو خریدہ، جو موبائل فون کا سب سے مشہور آپریٹنگ سسٹم ہے۔اس کے بعد سے ہی اینڈرائڈ کا دور بہت تیزی سے شروع ہوا۔گوگل نے اپنا خود کا براؤذر 2008 میں لانچ کیا ،جس کا نام گوگل کروم رکھا گیا۔ گوگل پلس کی شروعات 2011 میں کی گئی۔اس کے بعد 2012 میں گوگل نے اپنا وائس سرچ بنایا ،جہاں بول کر سرچ کیا جائے۔اس کے ساتھ ہی اسی سال گوگل نے اپنا ڈرائیو بنایا، جسے گوگل ڈرائیو کہا جاتا ہے۔ اس میں ہم اپنی آئی ڈی بناکر یا اپنی ای میل آئی ڈی سے لوگ اِن کرکےاپنا ضروری ڈیٹا اسٹور کر سکتے ہیں اور کبھی بھی کسی بھی ڈوائز میں پاس ورڈ کے ذریعے کھول سکتے ہیں۔
گوگل نے 2016 میں گوگل ڈیو (Duo) لانچ کیا،جس میں ایک دوسرے کو دیکھ کر بات کر سکتے ہیں۔گوگل نے 2019 میں گوگل پلس ختم کر دیا۔گوگل نے بہت تیزی سے کئی چیزیں ایجاد کر کے بہت ترقی حاصل کی اور 2020 میں گوگل نے اپنا پہلا فون گوگل پکسل ۴ اور گوگل پکسل ۵ لانچ کیا۔
گوگل کی ابتدا سے ہی گوگل کو بہت ترقی حاصل ہوئی۔ گوگل نے بہت کچھ لانچ کیا،جس میں گوگل کیلینڈر بھی شامل ہے۔جہاں دن اور تاریخ کے ساتھ ساتھ گوگل اہم دنوں کی جانکاری دیتا ہے۔
گوگل میں معلومات سرچ کرنے کا طریقہ
گوگل کا استعمال سرچ کے لیے کیا جاتا ہے ،جس میں:
٭ google.com :ہاں کچھ بھی سرچ کرنے پر اس کی دنیا بھر میں جو معلومات ہو، وہ حاصل ہوگی۔
٭google.in : جس میں سرچ کرنے پر ہندوستان کی معلومات حاصل ہو سکتی ہے۔ in یعنی انڈیا کا شارٹ فارم ۔کسی بھی ملک کی معلومات حاصل کرنے کے لیے.google لکھ کر اس کے آگے اس ملک کے نام کا شارٹ فارم لکھ دیں۔
جو معلومات ہمیں دنیا بھر میں سے تلاش کرنی ہو، google link میں یعنی (google chrome )میںgoogle.com ڈال کر پھر گوگل میں سرچ کریں۔ اگر معلومات ہندوستان کی چاہیے تو google link میں. google لکھ کر پھر گوگل میں سرچ کریں۔
٭(And)کا استعمال:
دو چیزیں ایک ساتھ دیکھنی ہیں ان کے بارے میں جاننا ہے اس کے لیے سرچ باکس میں دونوں الفاظ کے بیچ میں AND لگائیں۔ جیسے: Rain AND Peacock یہ دونوں کے بیچ AND لکھنے سے دونوں ایک ساتھ دکھائی دیں گی۔
٭(OR)کا استعمال:
دو چیزیں الگ الگ دیکھنا ہے ایک ہی بار سرچ کرنے پر ان الفاظ کے بیچ میں OR لگائیں۔ جیسے: Forest OR Animals دونوں الگ الگ آئیں گے۔اس طرح کوئی بھی دو یا دو سے زیادہ چیزیں جسے ایک ہی تصویر میں دیکھنے کے لیے الفاظ کے بیچ میں AND لگائیں اور الگ الگ دیکھنے کے لیے OR لگائیں۔
٭(- )کا استعمال:
جو بھی ہم سرچ کریں جیسے مہندی ڈزائنس جسے سرچ کرنے پر ہمیں عریبین مہندی ڈزائنز چاہیے اور ساتھ میں مارواڑی ڈزائس بھی آر ہیں ہیں۔ اس کے لیے سرچ باکس میں لکھیں:
Arabian Mehndi designs -Marwadi Mehndi designs
مارواڑی ڈزائنس سے پہلے -لگانے سے مارواڈے ڈزائنس ایک بھی نہیں آئیں گی، صرف عریبین ڈزائنس کی تصویریں دکھائی دیں گی۔
دوسری مثال: اگر ہم کوئی بیماری سرچ کریں جو سب سے زیادہ پھیل رہی ہو اور سرچنگ کے بعد کورونا کی معلومات حاصل ہو اور ہمیں کورونا کے علاوہ کوئی دوسری بیماری جاننی ہے اس کے لیے سرچ باکس میں کورونا سے پہلے- لگائیں: (Pandamic -COVID)ایسا لکھنے سے کورونا کی کوئی بھی جان کاری نہیں آئے گی، بلکہ کوئی دوسری بیماری کی ہمیں معلومات حاصل ہوگی۔
٭ (:) کا استعمال:
گوگل پر کسی بھی چیز کو سرچ کرنے پر اس کی تصویریں اور ضروری جان کاری ملتی ہے، لیکن صرف اس کا عنوان (Title) جاننے کے لیے سرچ باکس میں الفاظ کے آگے :لگائیں۔جیسےOmiCrown :ایسا لکھنے پر اومی کرون کی تمام خبریں ملیں گی، لیکن OmiCrown کے بعد :لگانے پر (OmiCrown:)اس کا صرف title ملے گا معلومات کو title میں لانے کے لیے : کا استعمال کیا جاتا ہے۔
٭(3)around کا استعمال:
کسی بھی معلومات کو پورا جاننے کے لیے اگر ہمیں شروع کی کچھ لائنس یاد ہیں اور آخر کی لیکن بیچ کی معلوم کرنی ہیں اس کے لیے شروع کے اور آخر کے کچھ الفاظ لکھ دیں اور بیچ میں (3)around لکھ دیں ابتداء سے آخر تک پوری جانکار ہمیں مل جائے گی۔
٭واوین(’’ ۔‘‘) کا استعمال: جو بھی الفاظ ہم سرچ میں لکھ رہیں ہیں، ہمیں اس کی بالکل ویسی ہی معلومات چاہیے، اس کے لیے الفاظ کے یا جو بھی جملہ لکھا جائے اس کے شروع میں اور آخر میں واوین(’’ ۔‘‘)لگائیں۔
٭ ’’- and ‘‘کا استعمال دو یا دو سے زیادہ الفاظ لکھنے پر- لگائیں۔ جیسے:
.Women and -justice
پہلے الفاظ کی معلومات دوسرے الفاظ سے متعلقہ ہو، اس کے لیے دوسرے الفاظ سے پہلے -and لگائیں۔
یہ کچھ اہم استعمالات تھے، جن کے ذریعہ سے آسانی سے مطلوبہ معلومات حاصل کرنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
گوگل کا سرچ انجن پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ گوگل پرانسانی معلومات کی ہر چیز موجود ہے۔ ہر جگہ کی معلومات، روز مرّہ کی خبریں ، تاریخی خبریں، ہر طرح کی کتابیں اور تصویریں اور ویڈیوز وغیرہ بھی موجود ہیں۔ گوگل کا صدر دفتر یو ایس اے کے کیلی فورنیا میں واقعہ ہے۔ یہ امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری ٢٠٢٢