محمد رضوان فلاحی (ناندیڑ)

محترمہ چیف ایڈیٹر صاحبہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ھادیہ ای میگزین سے متعلق آپ کا تعارفی ویڈیو دیکھ کر بڑی مسرت وشادمانی ہوئی۔ اس ای میگزین کے تمام زمرہ جات پر سرسری نگاہ ڈالنے سے ایسا محسوس ہوا کہ چیف ایڈیٹر صاحبہ کی وسیع فکر اور عمدہ انتخاب مضامین نے دریا کو کوزے میں سمو دیا ہے، ماشاءاللہ۔اس میں آپ نے ھادیہ ای میگزین کے تمام تر زمرہ جات کا نہایت ہی سلیقہ اور حسن اسلوب سے تعارف پیش فرمایا ہے، جس سے دل میں شوق پیدا ہوا کہ میگزین کا مطالعہ آنکھوں کو سرور بخش سکتا ہے۔ مزید برآں آپ نے ھادیہ ای میگزین آن لائن منظر عام پر نشر ہونے کی اطلاع بھی قارئین سے فرمائی تھی۔ نیز ہمارے عزیز دوست محمد نعیم احمد صاحب نے بھی اس طرف راہنمائی فرمائی۔
بہرحال ھادیہ ای-میگزین طباعت کے پہلو سے بہت ہی ملون اور دیدہ زیب ہیں۔ مضامین اور مقالات جات ادبی شیرینی سے بھرپور ہیں اور خواتین اسلام اور نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی فکری اور ذہنی تربیت و اصلاح کے باب میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔اولاد کی تربیت سے متعلق بھی قیمتی اور جاذب نظر مضامین قارئین کرام پراثر انداز کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔
ھادیہ ای-میگزین میں کام کرنے والے تمام احباب کو اللہ رب العزت زور قلم، شہرۂ قلم اور درد قلم سے نوازے، آپ کی عمدہ اور منظم کاوش کو ثمر آور بنائے،آمین۔
آخر میں آپ کو اس لیے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں کہ سوشل میڈیا کے زمانہ میں آپ نے جو کاوش ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کو صراط مستقیم پر گامزن کرنے کی لیے کی ہیں، وہ انتہائی قابلِ ستائش اقدام ہیں۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اس رسالے کو شرف قبولیت بخشے ، آپ کے لیے اور ھادیہ کی پوری ٹیم کے لیے ذریعۂ نجات بنائے اور ھادیہ کو ترقیات کے بام عروج پر اپنے فضل و کرم سے پہنچائے، آمین یا رب العالمین۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ھادیہ ای – میگزین ٹیم کا مقصد بھی یہی ہے کہ قارئین مصروف ترین زندگی سے وقت نکال کر پڑھیں، وقت نہ ملے تو سماعت کے ذریعے مستفید ہوں۔آپ کا مراسلہ پڑھ کر مسرت ہوئی کہ ھادیہ اپنے مقصد میں کامیاب ہورہا ہے ۔آپ اپنے تجاویز و مشورے ہمیں بھیجتے رہیے ۔
جزاک اللہ خیرا ً

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین
خان مبشرہ فردوس

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری ٢٠٢٢