جویریہ وحید (عمان )

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ !
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الحمدللہ میں پہلی مرتبہ ھادیہ ای۔ میگزین سے اپنی ایک سہیلی کے ذریعے متعارف ہوئی ہو ں۔میرے بچے چھوٹے ہیں۔میں بہت مصروف رہتی ہوں۔اس وجہ سے پورے شمارے کا مطالعہ تو نہیں کر سکی، لیکن معلومات سے بھرپور شمارہ ھادیہ ای-میگزین میں جو کچھ پڑھا، اس سے مجھے بہت ساری معلومات حاصل ہوئیں۔ اس میں جو آڈیو ریکارڈنگ کی سہولت دی گئی ہے، اس کی وجہ سے مجھے اپنے کام اور پکوان کے دوران بھی دین اور دنیا کی معلومات مل رہی ہے۔ اس کا ہر مضمون بہت ہی کارآمد اور قیمتی ہے۔ اللہ ہم کو اس سے مستفید فرمائے۔
ھادیہ ای-میگزین جیسا ایک خوبصورت ہدیہ ہم سب کو دینے کے لیےآپ کا بہت بہت شکریہ۔ جزاک اللہ خیراً و أحسن الجزاء۔

وعلیکم السلام
ھادیہ ای – میگزین ٹیم کا مقصد بھی یہی ہے کہ قاری مصروف ترین زندگی سے وقت نکال کر پڑھے وقت نہ ملے تو سن لیں ۔
آپ کے مراسلہ پڑھ کر مسرت ہوئی کہ ھادیہ اپنے مقصد میں کامیاب ہورہا ہے ۔
آپ اپنے تجاویز و مشورے ہمیں بھیجتے رہیے ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین
خان مبشرہ فردوس

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری ٢٠٢٢