جولائی ٢٠٢٢

پچھلے دو سال کووڈ کی نذر ہوئے، جس کے نتیجے میں سعودی گورنمنٹ نے باہر سے کسی بھی شخص کوحج کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔سعودی حکومت کے مطابقCOVID-19 وبائی مرض کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد اس سال (۲۰۲۲ء) حج سے متعلق سعودی عرب نے اپنی نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اس بار دس لاکھ لوگ دنیا بھر سے شہر مکہ اور مدینہ جا کر حج کا مقدس فریضہ انجام دیں سکیں گے۔
حج ۲۰۲۲ءرہنما خطوط، اخراجات، اجازت یافتہ افراد کی تعداد اور دیگر تفصیلات درج ذیل ہیں:
حج کمیٹی آف انڈیا کو اس سال ۸۳۱۴۰ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ۷۹۲۳۷ہندوستانی عازمین حج ۲۰۲۲ء کے لیے سعودی عرب جائیں گے جب کہ حج گروپ کے منتظمین ۲۶۶۶۳عازمین کو بھیجیں گے۔
اگر آپ اس سال حج پر جارہے ہیں، تو آپ کو حج کے لیے روانہ ہونے سے پہلے درج ذیل نکات کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔ ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو خواتین کو بغیر کسی مرد ساتھی یا محرم کے حج پر جانے کی اجازت دے گا۔اس سال حج کے لیے کل۱۱مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں چنئی، ممبئی، لکھنؤ، دہلی، حیدرآباد، احمد آباد اور کوچی شامل ہیں۔

عمر کی قید اور جانچ کے تقاضے

۶۵ سال سے زیادہ عمر کے تمام درخواست دہندگان کو نااہل تصور کیا جائے گا۔ حج۶۵ سال سے کم عمر (۳۰\اپریل ۲۰۲۲ءتک) لوگوں کے لیے کھلا ہے، جنہیں سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین کے ذریعے COVID-19 کے خلاف ویکسین لگائی گئی ہے۔ عازمین کو یاد رکھنا چاہیے کہ انہیں روانگی کے وقت سے۷۲ گھنٹے پہلے لیے گئے نمونوں سے منفی RT-PCR ٹیسٹ کے نتائج جمع کروانے ہوں گے

ہیلتھ پروٹوکول

سعودی عرب نے ملک میں COVID-19 کی بہت سی پابندیاں ہٹا دی ہیں۔فی الحال، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی نہیں ہے؛ تاہم، مکہ مکرمہ (کعبة الله)، مدینہ منورہ (مسجد نبوی)، اور ایسی جگہوں کے لیے جہاں حفاظتی پروٹوکول موجود ہیں، میں داخلے کے لیے ماسک اب بھی ضروری ہے۔ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ عوامی تقریبات، عوامی نقل و حمل اور صحت کی سہولیات کے لیے بھی چہرے کے ماسک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

قیمتوں کا تعین
ہندوستان سے حج ۲۰۲۲ء کی قیمت کتنی ہے؟

اس سال حج۲۰۲۲ء ایک مہنگا معاملہ ہونے کی امید ہے۔رپورٹس کے مطابق، حج کمیٹی آف انڈیا، ایک سرکاری ادارہ ہے جو تقریباً۷۰ فیصد عازمین کے سفر کا انتظام کرتا ہے، فی کس ۳۹۹۵۰۰ روپے بتا رہی ہے، جو دو سال پہلے ۲۶۹۷۰۰روپے تھی۔دوسری جانب پرائیویٹ حج ٹور پیکجز کی قیمت۶ /لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہے۔عازمین حج کو ۵۵ /کلوگرام سے زائد سامان کی اجازت نہیں ہوگی، اور اگر زائد سامان ہو تو فی کلو کے لیے ۱۳؍ریال ادا کرنے ہوں گے۔

حج سبسڈی

حج سبسڈی مذہب کی بنیاد پر دی جانے والی سبسڈی تھی ،جو حکومت ہند کی طرف سے عازمین حج کو رعایتی ہوائی کرایہ کی شکل میں دی جاتی تھی، تاکہ ایک حاجی حج کے لیے مکہ جا سکے۔عدالت نے مرکزی حکومت کو حج سبسڈی کی رقم کو بتدریج کم کرنے اور ۲۰۲۲ء تک اسے ختم کرنے کی ہدایت دی۔عدالت نے اپنے ۲۰۱۲ءکے حکم میں کہا کہ مرکز کو اس رقم کو اقلیتی برادری کے لیے تعلیم اور دیگر ترقیاتی اقدامات میں لگاناچاہیے۔حکومتی نمائندے نے دعویٰ کیا کہ حج سبسڈی کے خاتمے سے حج کے اخراجات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

محرم کے احکام

جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے مطابق سعودی حکام نے ۴۵؍ سال سے کم عمر کی خواتین کے لیے’’محرم قانون‘‘ (ایک مرد سرپرست کے ہمراہ) نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہدایات کے مطابق ۴۵؍سال سے کم عمر کی خواتین کو حج کے لیے محرم کے بغیر مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

۲۰۲۲ء:سعودی حکام ’’محرم قانون‘‘ پر سختی سے عمل درآمد کریں گے

’’GACA کے جاری کردہ سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والے پر قانونی طریقہ کار لاگو کیا جائے گا اور اسے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔‘‘پچھلے سال جب مملکت میں بہت سی اصلاحات کی طرف قدم بڑھایا گیا تو سعودی حکام نے 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے گروپس میں حج کرنے کی اجازت دی تھی۔ حکومتی نمائندے نے مطلع کیا کہ بغیر محرم( مرد رشتے دار ) کے اٹھارہ سو سے زائد مسلم خواتین حج۲۰۲۲ء پر جارہی ہیں، اور انہیں قرعہ اندازی ( لاٹری سسٹم ) سے باہر رکھا گیا ہے ۔

لاٹری نظام

سعودی عرب وزارت حج و عمرہ نے یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے عازمین کے لیے حال ہی میں حج کے قوانین کو آن لائن پورٹل کے ذریعہ شروع کیا ہے،جس کے ذریعہ عازمین حج کو سالانہ حج میں شرکت کے لیے اب حکومت کے ذریعہ درخواست دینی ہوگی۔ یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے حج کے خواہش مند افراد حج ۲۰۲۲ء کے لیے الکٹرانک طور پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔آن لائن حج رجسٹریشن پورٹل مختلف سہولیات پیش کرتا ہے جیسے پیکیج کے اختیارات، سپورٹ سروسز، اور ایک کثیر لسانی مواصلاتی مرکز جو۷x۲۴ دستیاب ہے۔ اس نئے عمل کے بعد مغربی عازمین کو تصادفی طور پر ’’خودکار لاٹری‘‘ یا آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے حج میں شرکت کے لیے منتخب کیا جا ئےگا۔
بھارت میں حج۲۰۲۲ء کے لئے پروازیں۱۴جون ۲۰۲۲ء سے شروع ہوئی ہیں۔
اصلاحات ، صدفیصد ڈیجیٹل انتظامات اور بہتر سہولیات کے ساتھ حج ۲۰۲۲ء کامیابی سے چل رہا ہے ۔ عازمین حج کو ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ ’’ ای ۔ مسیحا ‘‘صحت کی سہولیت ، مکہ و مدینہ میں قیام کے لئے عمارتیں ، ٹرانسپورٹیشن کی معلومات بھارت میں ہی دینے والی ’’ای ۔ گلیج میکنگ ‘‘کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
سعودی عرب حکومت نے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی ہیں۔

فی الحال، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی نہیں ہے؛ تاہم، مکہ مکرمہ (کعبة الله)، مدینہ منورہ (مسجد نبوی)، اور ایسی جگہوں کے لیے جہاں حفاظتی پروٹوکول موجود ہیں، میں داخلے کے لیے ماسک اب بھی ضروری ہے۔ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ عوامی تقریبات، عوامی نقل و حمل اور صحت کی سہولیات کے لیے بھی چہرے کے ماسک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ٢٠٢٢