جولائی ٢٠٢٢
عیدالاضحی کے موقع پر ہرگھر میں ماشاء اللہ گوشت کی بہار ہوتی ہے۔ ہر گھر کی خواتین اور بچیاں مختلف ترکیبوں میں سرگھسانے کے بعد کچن میں ان سےنبردآزما ہوتی ہیں ۔
ہم بھی اس سال بقرعید کے موقع پر بہنوں کی خدمت میں ایک خاص ترکیب لے کر حاضر ہوئےہیں ۔ویسے تو یہ مرغ کی کی ترکیب ہے،لیکن ابھی گھروں میں بکرے کا گوشت ہوگا تو آپ اس میں بنالیں، لیکن بکرے کے گوشت کو پہلے دو حصے گلا لیں ۔یعنی آپ گوشت کو نمک لگا کر پہلے ابال لیں۔اتنا پانی ڈالیں کہ اس میں گوشت دو حصہ گل جائے ، پھر آپ مصالحہ لگائیں۔
اجزاء:
گوشت (آدھا کلو)
ادرک لہسن پیسٹ (دو کھانے کےچمچ)
سفید مرچ( ایک چائےکا چمچ)
پیاز( ایک عدد)
ٹماٹر پیسٹ (دو کھانے کے چمچ)
چلی ساس( ایک کھانے کا چمچ)
چینی (ایک چائے کا چمچ)
نمک (حسب ذائقہ)
ہری مرچ( چار سے پانچ کٹی ہوئی )
ٹماٹر( تین عدد)
کارن فلور(ایک کھانے کا چمچ)
انڈا( ایک عدد)
لیموں کا رس( ایک کھانے کا چمچ )
کالی مرچ( ایک چائے کا چمچ)
ترکیب :
گوشت کو ابالنے کے بعد کالی مرچ ، کارن فلو راورانڈ الگا کر تل لیں۔ پھر پتیلی میں چار سے پانچ کھانے کے چمچ تیل میں پیاز ، ٹماٹر، ہری مرچ ، ادرک لہسن سب ڈال کر فرائی کریں۔
ٹماٹر بالکل باریک کاٹ کر ڈالیں تا کہ اچھی طرح گل جائے، پھر گوشت ڈال کر بھونیں، اس کے بعد ٹماٹر پیسٹ، چلی ساس، چینی اور سفید مرچ، لیموں ملا دیں۔
پانچ سے دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر فرائڈ رائس یا سادہ چاول کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ: آپ کو اگر چکن کے ساتھ ہی ترکیب بنانی ہے تو چکن بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ چکن کو البتہ پہلے گلانے کی ضرورت نہیں۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ٢٠٢٢