جولائی ٢٠٢٢

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم
امید ہے کہ آپ اور آپ کی پوری ٹیم بخیر و عافیت ہوگی۔سب سے پہلے تو دل سے مبارک باد،آپ اور ھادیہ میگزین کی پوری ٹیم کو،جنہوں نے اتنا خوبصورت،مفید اور پرکشش میگزین ہم لوگوں کےلیے فراہم کیا۔ ھادیہ کے مشمولات اتنے دل چسپ ہوتے ہیں کہ پڑھنا شروع کروں تو جی چاہتا ہے بس پڑھتی ہی چلی جاؤں۔
الحمدللہ میں سارے کالم پڑھتی ہوں،عورتوں کے مسائل سے متعلق تحریروں سے لے کرکرنٹ افیئرز پر تجزیوں تک،سارے زمرے بہت شاندار ہوتے ہیں۔آج کی خاتون نوجوان نسل کے لیے یہ میگزین سیدھی راہ کی جانب رہ نمائی کرنے والا ایک معتبر اور قابل اعتماد گائڈ ہے،بس اللہ پاک ہمیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ پوری طرح اس پر عمل کی توفیق بھی عطا فرمائے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایڈیٹر صاحبہ اور ھادیہ کی پوری ٹیم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اورمزید ترقیات سے نوازے۔(آمین ثم آمین یا رب العالمین!) تاکہ اسی طرح پوری آب و تاب کے ساتھ ہر ماہ یہ دل کش و دل دل آویز میگزین ہم لوگوں تک پہنچتا رہے۔
نیک خواہشات!
والسلام

وعلیکم السلام
ھادیہ ٹیم قاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات باعث مسرت ہے کہ آپ تمام ہی زمروں سے استفادہ کرتی ہیں یہی ہمارا حاصل ہے ۔
امید ہے آپ کا قلمی تعاون ھادیہ کے ساتھ بنارہے گا ۔
شکراً جزیلاً

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین.

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ٢٠٢٢