جولائی ٢٠٢٢

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ بخیریت و عافیت ہوں گی۔میں ایڈیٹر و ٹیم ’’ھادیہ ای میگزین‘‘کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،جنہوں نے خواتین کے مسائل کے طرف توجہ دی اور اسپیشلی خواتین کے لئے اتنا خوبصورت میگزین تیار کیا۔اس سے خواتین میں ایک الگ ہی جذبہ پیدا ہو رہا ہے اور ہوگا،اور ان شاءاللہ خواتین آگے بڑھتے ‌ہوئے دکھائی دیں گی۔
اس میگزین کے تمام زمرے مفید،کارآمد اور دل چسپ مضامین پر مشتمل ہوتے ہیں۔خصوصاً پچھلے شمارے میں زمرہ :النورکا’’ درس قرآن‘‘ بہت پسند آیا ۔ ہم صرف قرآن کی تلاوت کرتے ہیں،اسے سمجھتے نہیں ہیں۔اس ’’درس قرآن‘‘ سے ہمارے اندر قرآن کے مفہوم کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔مجھے ہر شمارے کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔میں با قاعدہ اس کا مطالعہ کرتی ہوں۔تمام کالمز‌میں موقع کی مناسبت سے مضامین ہوتے ہیں، یہ بہت ہی بہتر ہے،گو کافی محنت طلب بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعاء گو ہوں کہ اس میگزین کو مزید کامیابیوں سے ہم کنار کرے اور آپ تمام کی کوششوں کو قبول فرمائے۔آمین!

وعلیکم السلام
عزیزی مرحی! آپ کے تاثرات پڑھ کر مسرت ہوئی ۔
’’خواتین کا حوصلہ بڑھنے کی بات آپ نے لکھا ہے « یہی تو ھادیہ کا مشن ہے ‘‘ میگزین کے مشن کو آپ جیسی سنجیدہ قاریات ہی آگے بڑھاتی ہیں ۔
جزاکم اللہ خیرا

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ٢٠٢٢