دسمبر٢٠٢٢

خود حادثے کا شکار ہونے کے باوجود دوسروں کی جان بچا ئی

گجرات کے موربی پل حادثے میں پل سے گرکر خود بھی زخمی ہو جانے والے نعیم شیخ کو تیرنا آتا تھا،چنانچہ پل گرنے کے بعد اس نے اپنی پرواہ کیے بغیر تقریباً ساٹھ لوگوں کی جان بچائی۔

بحوالہ:ویب سائٹ’’دی للن ٹاپ‘‘(ہندی)1 نومبر 2022ء

رکشے والے بڑے میاں کی ناقابل فراموش شفقت

کڑکڑاتی سردی اور رات کے وقت اسٹیشن جانے کےلیے نکلی،تو رکشے والے بڑے میاں نے نہ صرف اسٹیشن پہنچایا،بلکہ اضافی پیسے دینے پر یہ کہہ کر لینے سے منع کر دیا کہ ’’تم بچے ہماری ذمہ داری ہو‘‘اب تم سے کیا اجرت لینا۔’’ساتھ ہی فکرمندی کے ساتھ یہ بھی کہا‘‘دیکھو! رات کو ایسے اکیلے سفر نہ کیا کرو۔

مرسلہ:نصرت شکیل(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)

خاتون آئی اے ایس افسر نے بچے کو گود میں لےکر تقریر پوری کی

کیرالہ میں کلکٹر کے عہدے پر فائز دویا ایّر ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں کہ ان کا تین سالہ بیٹا اسٹیج پر ان کے پاس پہنچ گیا،جسے فوراً دویا ایر نے فوراً گود میں اٹھا لیا،اور بچے کو گود میں لیے گفتگو مکمل کی۔اس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اکثر ناظرین نے مثبت رس عمل کا اظہار کیا اور دویا ایر کی ستائش کی۔

بحوالہ:ویب سائٹ’’انڈین ایکسپریس‘‘(انگریزی)،5 نومبر 2022ء

قومی سلامتی کے مشیر نے کہا:’’اسلام امن کا مذہب ہے‘‘

ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے)اجیت ڈوبھال نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں انڈونیشیا کے اعلیٰ سطحی وفد کی آمد پر منعقد تقریب میں کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے،اور تمام مذاہب کےلیے شانتی اور رواداری کا پیغام لے کر آیا ہے،نیز اس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بحوالہ:ویب سائٹ روزنامہ’’دی ہندو‘‘،29 نومبر 2022ء

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر٢٠٢٢