بسم اللہ الرحمن الرحیم
ھادیہ ای میگزین کی چیف ایڈیٹر محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ، ایڈیٹرخان مبشرہ فردوس صاحبہ اور ہادیہ ٹیم کی تمام ساتھیو!
السلام علیکم
الحمد لله ای میگرین کا مطالعہ کیا ۔ زندگی کے ہر شعبہ کی معلومات ہوئیں۔ یہ میگزین ،سیاسی ، سماجی، ازدواجی ، معاشی اور خواتین کی زندگی کے ہر الجھے مسئلے اور پہلو کااحاطہ کرتا ہے۔
ھادیہ ای میگزین کے مختلف زمروں پر روشنی ڈالی جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ھادیہ کے ہر گوشے سے علم و تعلیم کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں۔ اس کے ہر مضمون میں ایک سبق ہوتا ہے۔ ھادیہ ایک ایسا مکمل رسالہ ہے جو زندگی کے ہر پہلوکا احاطہ کررہا ہے،جیسے قرآن و حدیث، فقہ، حالات حاضرہ ، بچوں کی تعلیم و تربیت، سوالوں کے جواب ، اخلاقی تربیت وغیرہ۔
ھادیہ ای میگزین کی شروعات اسلامی معاشرہ کی تعمیر نو کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔میگزین کی اشاعت میں درس قرآن اور درس حدیث کی توضیح و تشریح اور ان پر خصوصی گفتگو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے قارئین میں قرآن کو سمجھنے کا ذوق پیدا ہوتا ہے اور درس حدیث سے قارئین کے علم میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ماہ نومبر کے شمارہ سے ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس صاحبہ کا آرٹیکل’’خواتین کا معاشی استحکام ‘‘بہت پسند آیا۔ اللہ رب العزت نے گھر کی معاشی ذمہ داری مرد پر ڈالی ہے۔ عورت کو ذمہ دار نہیں بنایا لیکن عورت اپنی زندگی کو بہتر بنانے اور اپنے بچوں کی دیگر ضروریات کی تکمیل کے لیے حصول معاش کی آزادی رکھتی ہے۔ کیونکہ عہد رسالت میں بھی صحابیات تجارت اور دیگر ذرائع معاش سے وابستہ تھیں ۔اپنے اس مضمون کے ذریعہ ڈاکٹر صاحبہ نے خواتین کی رہنمائی کی ہے۔اس کے علاوہ منتخب مضمون ’’لوگ کیا کہیں گے ‘‘بہت خاص مضمون ہے۔ آج مسلم سماج میں پھیلی کئی برائیوں کی جڑ یہی ایک جملہ ہے’’ لوگ کیا کہیں گے‘‘، محترمہ نے بہت ہی سادہ اور سلیس زبان میں اس پر روشنی ڈالی ہے۔
ھادیہ ای میگزین کی خاص خوبی یہ ہے کہ اس کے آرٹیکل Stories ساری ہی چیزیں آیڈیو اور ویڈ یو میں بھی موجود ہیں ۔ اگر کسی کو پڑھنے میں پرابلم ہے تو وہ انھیں سن کر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔یہ ایک خشک اور بورنگ میگزین نہیں ہے کہ دل چاہےپڑھیں اور نہ چاہے نہ پڑھیں ۔ الحمد للہ ہر موضوع کو اس میں رکھا گیا ہے ۔ بچوں کے صفحات ان کے شوق، پسند و نا پسند ان سے متعلق بھی مضامین کہانیوں کی شکل میں موجود ہیں۔ ننھے آرٹسٹ کا زمرہ ہے جس میں بچوں کو موقع دیا گیا ہے۔ اس میں بچوں کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔
ھادیہ ای میگزین میں جتنا ہو سکے، ہمیں اپنا تعاون کرنا چاہیے، اس کےلیے ہم اپنی گفتگو میں ھادیہ ای میگزین کو شامل کریں ۔ اس کے آرٹیکل کو ڈسکس کریں ۔ لوگوں کی اس کی طرف توجہ دلائیں ۔اللہ تبارک وتعالیٰ سےدل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ اس رسالہ کودن دوگنی ترقی نصیب کرے اور اس میگزین کو عالمی سطح پر مقبولیت اور شہرت حاصل ہو۔
وعلیکم السلام
جزاک اللہ بہن آپ نے توجہ سے ھادیہ کو پڑھا ہے پسنددیدگی کا اظہار بھی کیا ہے ۔آپ کی پذیرائی پر دل مشکور ہیں امید کرتے ہیں کہ آپ کا تعاون ھادیہ کے ساتھ قائم رہے ہیں ۔
شکرا جزیلا
ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین
Comments From Facebook

0 Comments