دسمبر٢٠٢٢
Normal
اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ ہمارے دیسی کھانوں میں جو ذائقہ ہوتا ہے، وہ پوری دنیا کے کھانوں میں نہیں ہوتا۔ کئی خواتین تو گھروں میں ایسا ذائقہ دار کھانا تیار کرتی ہیں کہ کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں ۔ گھروں میں بننے والا کھانا ہوٹل کے مقابلے زیادہ تازہ اور صحت مند ہوتا ہے، جو اہل خانہ کی صحت کے لیے بھی بہتر ہے ۔ ہم آج ایک ایسے ہی ذائقہ دار دیسی کھانا تیار کرنے کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں ،جو ایک شہر کے ساتھ منسوب ہے۔ جی ہاں! یہ ہے حیدرآبادی چکن جنجر کی ترکیب۔
اجزاء
بغیر ہڈی کے مرغی کا گوشت آدھا کلو
پیاز 2 عدد (پسی ہوئی )
ہری مرچ 2عدد
کڑھی پتا 2 عدد
تیل ایک پیالی
املی کا رس آدھی پیالی
کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی ادرک لہسن 2 کھانے کے چمچ
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
سفید تل 2 کھانے کے چمچ
نمک اور ہلدی حسب ذائقہ
ترکیب
سب سے پہلے خشخاش ، ثابت دھنیا ،سفید زیرہ اور تل کو ایک برتن میں بھون کر پیس لیں ۔اب ایک برتن میں تیل کے ساتھ پیاز کو ہلکا گلابی کریں ، پھر اس میں مرغی لہسن ادرک پیسٹ سمیت نمک اور ہلدی شامل کر لیں ۔ جب گوشت کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں خشخاش، ثابت دھنیا،سفید زیرہ اور تل جو پیس کر رکھا تھا، ڈال کر اس میں ہری مرچیں ، املی کا رس اور کڑھی پتے ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ لیں ۔ آخر میں ادرک ڈال کر مزید5 منٹ تک دم پر رکھنے کے بعد نکال کے مہمانوں کے سامنے پیش کر یں۔
Comments From Facebook

2 Comments

  1. Sanuber Jilani

    انشاءاللہ میں ضرور اس ترکیب کو اپنے باورچی خانے میں آزماؤں گی۔

    Reply
  2. Shaista Quadri

    In sha Allah ye dish banayngi

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر٢٠٢٢