قدیم اصحابِ کشف نے اس کارخانۂ قدرت کو ایک عالمی کنبہ قرار دیا ہے۔ اس کے تحت ایک زمینی کیڑے سے لے کردیو قامت ہاتھی تک کی جانداروں میں باہمی تعاون کا تصور دیا گیا ہے۔ بعض اوقات ہم مصیبتوں (قحط، سیلابوں وغیرہ) سے ہی اجتماعی شعور اور تمام جانداروں کے باہمی تعاون سے متعلق سبق سیکھتے ہیں۔دُنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔ حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن سب سے پہلے 90 کی دہائی میں شروع کیا گیا تھا۔ جب 1992 ءمیں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ’’ارتھ کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس کے بعد 29 دسمبر 1993 ءکو پہلی بار بائیوڈائیورسٹی ڈے کے طور پر منایا گیا۔ اس کے بعد یہ مسلسل منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ دنیا کے تمام لوگوں کو حیاتیاتی تنوع کے بارے میں آگاہ کیا جائے ،تاکہ دنیا کے حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھا جاسکے اور اس کی حفاظت کی جاسکے۔ مختلف قسم کے جانور، پرندے اور پودے ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرتے ہیں، جن کی زندگی کا انحصار ایک دوسرے پر ہے۔ صحیح معنوں میں حیاتیاتی تنوع کی فراوانی زمین کو رہنے اور رہنے کے لیے موزوں بناتی ہے، لیکن یہ ستم ظریفی ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی آلودگی جیسے عفریت کے ماحول پر اس قدر خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں کہ حیوانات اور نباتات کی بہت سی انواع آہستہ آہستہ معدوم ہو رہی ہیں۔ اِسی لیے حیاتیاتی تنوع کے بچاؤ کا شعور بیدار کرنا اور اِس نصب العین کے حصول کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دینا ہے۔حیاتیاتی تنوع کے لیے موسمیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ یہ تبدیلیاں قدرتی ماحول کو اس قدر تیزی کے ساتھ متأثر کرتی ہیں کہ بہت سے جانور اور نباتات اُس تیزی سے خود کو نئے حالات کے مطابق نہیں ڈھال پاتے۔ قدرتی ماحول کے تحفظ کی ایجنسی ’’نیچرل انگلینڈ‘‘ سے وابستہ نکولس میک گریگر(Nicholas MacGregor)بتاتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر مختلف جانوروں کا رد عمل مختلف ہوتا ہے اور یہ چیز مسائل کا باعث بنتی ہے کیونکہ کوئی بھی جانور تنہا نہیں بلکہ ایک پوری کمیونٹی کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے۔موسمیاتی تبدیلیاں مختلف طرح کے جانوروں یا پودوں کو ہی نہیں بلکہ پورے کے پورے حیاتیاتی نظاموں کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔ قدرتی ماحول کے وفاقی جرمن محکمے کی صدر بیاٹے ژیسل (Beate Jessel) کو یورپ میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر ہی تشویش نہیں ہے، بلکہ وہ زمینی درجۂ حرارت میں اضافے کی وجہ سے اُستوائی اور نیم حاری خطّوں میں مونگے کی چٹانوں کو درپیش خطرات پر بھی فکر مند ہیں: ’’مونگے کی چٹانیں بہت بڑی ماحولیاتی خدمات انجام دیتی ہیں۔ یہ سیلابی لہروں کو روکتی ہیں۔ یہ ماہی گیری، خوراک کی یقینی فراہمی اور سیاحت کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ تاہم ان چٹانوں کو ابھی سے نقصان پہنچ رہا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ دُنیا بھر میں مونگے کی چٹانوں کو بچانے کے لیے زمینی درجۂ حرارت میں زیادہ سے زیادہ دو سینٹی گریڈ اضافے کا ہدف کافی نہیں ہو گا۔‘‘
کبھی کبھی درختوں پر وقت سے پہلے ہی پتے نکلنے لگتے ہیں۔ تب وہ حشرات بھی وقت سے پہلے نمودار ہونے لگتے ہیں، جو ان پتوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ تاہم خود یہ حشرات جن پرندوں کی خوراک بنتے ہیں، اُن میں اتنی لچک نہیں ہوتی کہ وہ وقت سے پہلے ہی انڈے دینا شروع کر دیں۔ یہ چیز کسی ایک نوع کی بقا اور افزائش نسل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انسانوں نے فطرت کے توازن کے خلاف گویا ایک جنگ جاری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے آب و ہوا میں بگاڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر سال ایک کروڑ ہیکٹر پر محیط جنگلات ختم ہو رہے ہیں، سمندر مچھلیوں کے بہت بڑے پیمانے پر شکار سے خالی ہو رہے ہیں جب کہ پلاسٹک کے سمندر میں جانے سے پانیوں میں تیزابیت بڑھ رہی ہے جس سے آبی حیات کو خطرات لاحق ہیں۔ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں ماحولیاتی نظام تباہ ہو رہے ہیں،صحراؤں میں اضافہ ہو رہا ہے اور آبی اراضی سکڑتی چلی جا رہی ہے۔ان سب کے باوجود فطرت زمین پر ایک قابل عمل اور پائیدار طرزِ حیات کی ضمانت دیتی ہے لیکن حیاتیاتی تنوع میں تشویش ناک حد تک کمی واقع ہو رہی ہے اور یہ دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ’’اگر ہم فطرت سے لڑائی جاری رکھیں گے تو اس میں شکست ہم سب کی ہو گی۔‘‘
ڈبلیوڈبلیو ایف ماڈل کانفرنس آف پارٹیز (ایم سی او پی) کے ساتھ ساتھ ‘حیاتیاتی تنوع تحفظ اور حیاتیاتی تنوع ایکٹ ، 2022پر ایک ویبنار سیریز بھی شروع کی گئی ،
جس میں ایک ایسی پہل ہے جس میں نوجوان نسل کو بھی شامل کیا گیا ہے ،تاکہ وہ ایک نئی شروعات کرسکیں اور حیاتیاتی تنوع پر انسانی فٹ پرنٹ کا اثر اور ہمارے اپنے وجود کے لیے حیاتیاتی تنوع کی خوراک کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کر سکیں۔ عالمی یوم حیاتیاتی تنوع کے مواقع کی مناسبت سے حیاتیاتی تنوع کے موضوع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ماحولیات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اس کے علاوہ جنگلات اور دریاؤں جیسے دیگر ماحولیاتی نظام بھی ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف النوع خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔ یہ پانی کو گردش میں رکھتے ہیں، ہمیں خوراک دیتے ہیں، ہمارے لیے سکون اور آرام کا بھی ذریعہ ہیں اور سب سے بڑھ کر ماحول کو ایک قاعدے اور نظم کے مطابق رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔آب و ہوا، صحت کے مسائل، خوراک اور پانی کی سلامتی اور پائیدار ذریعۂ معاش کو فطرت کی بنیاد پر حل، حیاتیاتی تنوع ایک بہتر مستقبل کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ یاد رہے کہ جب ہم حیاتیاتی تنوع کو تباہ کرتے ہیں تو ہم اس نظام کو تباہ کرتے ہیں جو انسانی زندگی کو سہارا دیتا ہے۔

عالمی یوم حیاتیاتی تنوع کے مواقع کی مناسبت سے حیاتیاتی تنوع کے موضوع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ماحولیات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اس کے علاوہ جنگلات اور دریاؤں جیسے دیگر ماحولیاتی نظام بھی ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف النوع خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔ یہ پانی کو گردش میں رکھتے ہیں، ہمیں خوراک دیتے ہیں، ہمارے لیے سکون اور آرام کا بھی ذریعہ ہیں اور سب سے بڑھ کر ماحول کو ایک قاعدے اور نظم کے مطابق رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
ویڈیو :
آڈیو:
audio link
Comments From Facebook

0 Comments