دسمبر٢٠٢٢
زمرہ : اکادمیا

اکادمیا کےتوسط سے میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ میرا بچہ تیسری جماعت میں ہے ،اور وہ ڈرائنگ بہت اچھی بناتا ہے، مگر وہ دوسرے مضامین کی طرف مائل ہی نہیں ہوتا ہے۔ لیکن اس کے اساتذہ کی طرف سے اکثر شکایت رہتی ہے کہ وہ Mathematicsاور دوسرے مضامین کو بالکل توجہ نہیں دے پارہا ہے اور میں اسے اسکول سے روک بھی نہیں سکتی۔
ٹیچرز کی شکایت رہتی ہے اور وہ اپنے آپ میں مگن رہتا ہے، ڈرائنگ بہت اچھی بناتا ہے اوربس۔
میں اسے بہت زیادہ مناکر پڑھنے کے لیے بٹھاتی ہوں۔ کوئی کہانی وغیرہ دلچسپی پیدا کرنے کے لیے انگلش میں پڑھواتی ہوں۔ انگلش میں کہانی پڑھ لیتا ہے مگر مجھے سناتے وقت وہ اردو میں سناتا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ سمجھ تو رہا ہے مگر سلیبس اور رزلٹ کے اعتبار سے وہ نتائج حاصل نہیں ہورہے ہیں،جو ہونے چاہئیں۔مجھے کون سی ٹیکنیک استعمال کرنی چاہیے ؟اس سلسلے میں میری رہ نمائی فرمائیں!

سید تنویر احمد صاحب سے رہ نمائی حاصل کرنے کے لیے نیچے کلک کریں۔

ویڈیو :

Comments From Facebook

1 Comment

  1. Musarrat Jahan

    Bahut achcha reply shukriyabahut. Jazakallahu
    bahut s

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر٢٠٢٢