انیس من
ایک دوست نے اپنے قوی الجثہ (بھاری بھرکم وجودوالے)دوست کو خط لکھا۔ خط کے آغازمیں بڑے خلوص اور محبت سے لکھا:
’’ اَنیسِ من، سلامت رہو!‘‘
مکتوب الیہ دوست نے خط کو کھولا اور پہلی سطر پڑھ کر ہی آگ بگولا ہو گیا۔فوراً جوابی خط لکھنا شروع کیا اور چھوٹتے ہی یہ فقرہ لکھا:
’’میں اُنیس من ہوں تو اپنے گھر سے کھاتا ہوں ، تمہیں اس سے کیا تکلیف ہے؟‘‘

جملے
“.The quick brown fox jumps over the lazy dog”
اس جملے کے بارے میں تو ہم سب جانتے ہیں کہ اس میں انگریزی کے تمام حروف آتے ہیں۔لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ اردو میں بھی ایسے جملےہیں جن میں اردو زبان کے تمام 36 حروف تہجی شامل ہیں؟ ماہرین کے تخلیق کردہ ایسے ہی چندجملے ملاحظہ ہوں:
’’اردو ٹائپنگ کوڈ کے الفاظ کی یہ تخلیق ،شاعرِ طنز و مزاح اسرار جامعی کی غضب کی ذہانت اور خلوص کی بڑی اچھی مثال ہے۔‘‘
(اسرار جامعی)
’’ ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فرید الدین گنج شکر کے احاطہ ٔ صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے۔‘‘
(علی رضا احمد)
’’رضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی ژوب کی قرۃ العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرہ سے آناً فاناً ڈش میں ثابُت جَو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زردہ آیا۔‘‘

موسمی نیکیاں
می وا (Miwa) ایک جاپانی لڑکی تھی۔ کہنے لگی: ’’یہ جو تم رمضان کا پورا مہینہ صبح سے شام تک بھوکے پیاسے رہتے ہو، اس سے تمھیں کیا ملتا ہے؟‘‘میں نے اسے بتایا کہ روزہ صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے، بلکہ روزے کے دوران جھوٹ نہ بولنا، ایمان داری سے اپنا کام کرنا، پورا تولنا، انصاف کرنا وغیرہ وغیرہ۔ ان تمام برے کاموں سے بھی بچنا ہوتا ہے۔
بولی : ’’آپ کی تو موجیں ہیں، ہمیں تو سارا سال ان کاموں سے بچنا پڑتا ہے۔‘‘

یہ فیصلہ بھی آپ کے ہاتھ ہے
1 -ایک عام سے لڑکے سے شادی کیجیے،اس کی فرمانبرداری کر کے اسے عظیم الشان بنائیے اور اس کی ملکہ کہلائیے۔
-2ایک عام لڑکے سے شادی کیجیے،اس پہ حکمرانی کیجیے،اس کا رتبہ مٹی میں ملائیے اور ایک غلام کی بیوی کہلائیے۔

زارا مظہر
پچیس لفظوں کی کہانی لیڈی ڈاکٹر
رضی صاحب لڑکیوں کی تعلیم کے سخت مخالف تھے۔ پرسوں شہر گیا تو ملاقات ہوگئی۔ بیگم کے علاج کے لیے لیڈی ڈاکٹر کی تلاش میں تھے۔
احمد بن نذر
Comments From Facebook
Unnees man ka maza aagaya ji .zara mazhar ki baat ne waleda jannat makaani ki yaad dilaadi yehi kaha kartein thein .
Sirf do jumlon me Nazar sahab ne dukhti rag par nshter lagadiya …ummeed karti hun k kuch sudhaar aajaye .Apni qaum ko ak achcha doctor bana kar dene ki .niyyet to ham bhool hi gai hain Allah paak taufeeq de .Aamin
م سے لڑکے سے شادی کیجیے،اس کی فرمانبرداری کر کے اسے عظیم الشان بنائیے اور اس کی ملکہ کہلائیے۔
-2ایک عام لڑکے سے شادی کیجیے،اس پہ حکمرانی کیجیے،اس کا رتبہ مٹی میں ملائیے اور ایک غلام کی بیوی کہلائیے۔
یہ باتیں صرف کتابوں تک محدود ہے
بہت خوب
ما شاء اللہ بہت خوب جناب