دسمبر٢٠٢٢
داغ
کِٹّی پارٹی ، تیز میوزک ۔
جدید طرز کے ملبوسات۔
مستی بھرا ماحول۔
خواتین کی گفتگو ،جس میں نوے فیصد صرف مبالغہ آرائی اور تصنع پوشیدہ تھا ،لیکن ایک چیز بہت متأثر کر گئی ۔
ایک خاتون ، چپ چاپ بیٹھی دوسری خواتین کی گفتگو سماعت فرما رہی تھی ، کبھی کبھی پہلو بدل لیتی ۔
میں نے حیرت سے اپنی ایک دوست سے اس خاموش طبع خاتون کےمتعلق جاننا چاہا۔
جواب میں انھوں نے ہلکا سا قہقہہ لگایا اور تمسخر آمیز لہجے میں گویا ہوئیں :
’’ اررے وہ خاتون…‘‘
’’…وہ تو بہت غیبت گزار ہے۔‘‘
’’عبادت گزار سنا تھا۔‘‘میں نے بےاختیار ہنستے ہوئے کہا ۔
جواب میں وہ دوبارہ ہنس پڑیں ۔’’ نئے شوق کے زیرِاثر زبان نے خموشی کی ردا اوڑھ رکھی ہے۔‘‘
’’اچھا!‘‘
میرا تجسس برقرار تھا،تبھی اُس موصوفہ نے پرس سے ایک چھوٹا سا پاکٹ نکالا۔
ہونٹ کو انگلی سے باہر کی طرف کھینچا اور…میری زبان سے بے اختیار نکلا: ’’گٹکا !‘‘
’’ کچھ داغ اچھے ہوتے ہیں۔‘‘
ٹی وی کا ایڈ یاد آگیا۔
Comments From Facebook

1 Comment

  1. Umm e Haaniya

    Waah !Bahot khubsurat hai Anddaaz e bayaan

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر٢٠٢٢