آپا اس دن آئی تھیں، انھوں نے بتایا کہ گلی میں ہی ایک گھر بکنے والاہے۔خاور یا دلاور کو ئی ایک اسے خریدلے ،ایسا ارادہ کیا تھا۔
’’اتنا بڑا گھر ہی نہیں سنبھلتا آپا،ایک اور لے کر کیا کریں؟خاور بولا۔
’’چھوٹا سا تو ہے؛تین روم، کچن ،ہال اور آنگن۔اور بجٹ میں بھی بیٹھتا ہے۔‘‘آپا سمجھانے لگیں۔
’’آپا! آپ بات کریں بھائی جان سے۔ میں خریدنا چاہتی ہوں، کچھ نقد رقم ہے، کچھ قرض لے لوں گی۔‘‘وہ جو کافی دیر سے خاموش تھی ،آپا کو دیکھ بولی۔ ’’کیا ضرورت ہے تمھیںالگ گھر کی؟‘‘دلاور نے گھورا۔
’’یہاں کیا کمی رہ گئی ہے جو الگ گھر کا سوچ رہی ہو؟‘‘خاور نے ناراضگی سے کہا۔
’’پہلے ہی طلاق لے کر جگ ہنسائی کروالی ہے، اب الگ رہ کر ذلیل بھی کرو۔‘‘دلاور نے تلخی سے کہا
’’ایک منٹ!‘‘آپا نے دونوں کو خاموشی کروایا ۔ابو کا چہرہ مایوس ہو گیا تھا۔
’’ابو آپ کہیں!پاس ہی تو ہے آتے جاتے نظر رہے گی، یہ کب تک بھائیوں کی جان پر رہے گی؟ اس کے بچے ہیں ،آئے دن کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے ،یہ بھی رہے سکون سے اور بھائی بھی؟‘‘آپا ابو سے پوچھنے لگیں۔
’’مجھے کوئی اعتراض نہیں، یہ اپنی ذمہ داری خود اٹھائے، اچھا ہے، پاس ہی رہے گی۔‘‘ امی نے آپا کے دیکھنے پر کہا۔
’’ٹھیک ہے، جیسا سمیرا کو ٹھیک لگے۔‘‘ابو نے تاسف سے سر ہلایا۔خاور اور دلاور اس کے لیےراضی نہیں تھے۔ آپا نے انھیں سمجھا بجھا کر آخر راضی کرلیا۔ نئے گھر آکر اسے اطمینان تو ہوا، لیکن سکوں نہیں ملا تھا۔ آخر اس کا اپنا گھر ہو گیا تھا، جس کے لیے اس نے اپنی زندگی بھر کا نقصان کر لیا تھا۔ آپا کچھ دن رک کر پورا گھر سیٹ کر گئی تھیں۔ زوبیہ بہت خوش تھی ۔آپا کے ساتھ مل کر گھرکی سجاوٹ کرتی رہی تھی۔ اسے تو جیسے کسی چیز سے دلچسپی ہی نہیں رہی تھی۔ اس کی خوشی مر گئی تھی۔ وہ بغیر جذبات کی صرف مشین ہی تو بن گئی تھی۔
اجڑی تو وہ تھی۔ مسعود پھر سے بس گیا۔ بچے بھی ہوگئے۔ اسے اپنے ان دو بچوں کی یاد بھی نہیں آتی تھی۔ اس کی اپنی غلطی تھی، اپنی بے جا ضد سے اپنا گھر اور دل دونوں اجاڑ بیٹھی تھی۔تنہائی میں لفظوں کے ناگ اسے ڈستے اور وہ درد سے بے حال ہو جاتی تھی۔ اسے کسی پل سکون نہیں تھا۔ زوبیہ ساتویں جماعت میں تھی۔ ابو کو زبردست اٹیک آیا تھا اور وہ اس اٹیک کی تاب نہ لاکر دار فانی سے کوچ کر گئے۔اس کے زندگی جیسے بے یارومددگار ہوگئی۔ پہلی دفعہ احساس ہوا کہ چھت سے محرومی کسے کہتے ہیں ۔بیٹیوں کے لیے باپ سے زیادہ کوئی سہارا نہیں ہوتا۔ اس کا مضبوط ستون ٹوٹ گیا تھا۔
ابو کے انتقال کے بعد امی بستر سے لگ گئی تھیں۔ اب وہ اس سے ناراض تو نہیں تھیںمگر فکرمند بہت تھی ں۔آئے دن آپا سے کہتی رہتیں کہ سمیرا کو دوسری شادی کے لیے راضی کریں۔اس کے دل کی بستی تو اجڑ چکی تھی۔ اس کی دنیا تو بس اس کے بچے ہی رہ گئے تھے۔
’’آپا! ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے، میرے دل میں اب کسی کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور نہ میری زندگی میں کسی سر پرست کی ضرورت باقی ہے۔ ‘‘سمیرا نے سختی سے کہا تھا۔
کچھ مہینوں بعد ہی امی ایسی سوئیں کہ پھر انھیں کوئی جگا نہ سکا۔ وہ زندگی کی دوڑ میں بالکل تنہا رہ گئی تھی۔ آفس سے گھر ،گھر سے آفس اور بچوں کے بیچ اس کے دن گزرنے لگے۔ امی کے موت کے بعد اس کی چپ کو اور ایک چپ لگ گئی تھی۔پھر وہ چلتی رہی تھی تھکنے کے باوجود بھی کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔
زوبیہ نے بی اے کیا تو کولیگ کی توسط سے دانش کا رشتہ آیا تھا۔ دانش نے انجینیئرنگ بی ای کیا تھا اور اب سرکاری جاب کر رہا تھا ۔وہ صرف دو بھائی اور ایک بہن تھے ۔دانش بڑا تھا۔ خاندان بہت اچھا تھا ۔وہ تو ڈر رہی تھی کہ کہیںاس کے ماضی کے سائے زوبیہ کے مستقبل کو نہ جلا دیں۔ دانش کی والدہ بہت سمجھدار خاتون تھی ں۔زوبیہ بہت پیاری سی اور سمجھدار تھی۔ دانش کی والدہ نے اسے دیکھتے ہی پسند کیا تھا۔ اس نے آپا اور دونوں بھائیوں سے مشورہ کیا، انہیں کیا اعتراض ہوسکتا تھا۔ انہی کو ساتھ لے کر انگیجمینٹ اور شادی کی تاریخیں طے کرلی گئی تھیں۔
ایک لمحے کواس کے دل میں آیا کہ وہ دلاور بھائی کو وہ بات یاد دلائے ،جو وہ زوبیہ کی پیدائش پر کہتے تھے :’’زوبیہ میرے بیٹے کی دلہن۔‘‘مگر شاید انہیں یہ بات یاد بھی نہیں تھی۔ تب ہی تو دانش کو انہوں نے قبول کیا ۔عامر فرسٹ ایئر میں تھا۔اس لیے گھر کا بڑا بھی وہی تھا ۔کچھ ہی مہینے تھے شادی کی تیاری کے لیے۔زوبیہ کی شادی کی پوری تیاری عامر اور اس نے مل کر ہی کی تھی۔ بھائیوں نے باہر کے کام سنبھالا ہوا تھا ۔آپا بھی ادھر ہی رکی ہوئی تھیں۔ کئی بار کارڈ بانٹتے ہوئے اس کے دل میں خیال آیا کہ وہ مسعود کو بھی بلائے۔ آخر وہ زوبیہ کا باپ تھا،پھر سوچا چھوڑے ہوئے رستوں پر چلنے کا کیا فائدہ؟
زوبیہ بیاہ کر چلی گئی تو پورا گھر ویران ہو گیا تھا۔سارے امور نمٹا کر وہ تنہا کمرے میں خوب روئی تھی اور اللہ کے حضور اپنی بیٹی کے اچھے مستقبل کے حوالے سےاس نے کتنی ہی دعائیں کرڈالی تھیں۔ اسے تو بہت مان تھا اپنی تربیت پر کہ اس کی بیٹی رشتوں کواچھی طرح سنبھال لے گی۔ اپنے رویے سے سب کے دل میں جگہ کر لے گی۔
اسے تو آج پتہ چلا تھا کہ وہ نا سمجھی میں اسی کے راستے پر چل پڑی ہے۔ اس کا دل تو گھر میں ہی نہیں لگا تھا تو وہ کیسے اس گھر کے مکینوں کے دل میں جگہ بنالیتی؟وہ اسے بتانا چاہتی تھی کہ شوہر کے گھر سے بڑھ کر اس دنیا میں عورت کے لیے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔ تپتی جھلستی دھوپ میں صرف اپنے گھر کی چھت ہی سایہ فراہم کرتی ہے، اور زندگی میں شریک سفر سے بڑھ کر کوئی بھی رشتہ سچا نہیں ہے۔عورت کے لیے صرف شوہر کا رشتہ ایسا ہے جو دم آخر تک ہر پل ساتھ نبھاتا ہے ۔عورت نے ایثار ،قربانی ، تحمل، صبر،محبت اور بردباری سے شوہر کا دل جیتا ہو تو وہ کبھی بھی بیوی کو خود سے جدا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
’’میں زوبیہ کو سمجھاؤں گی۔‘‘وہ بڑبڑائی۔
اگر اسے دانش سے محبت ہے تو وہ اس کے والدین اور بھائی بہن سے بھی محبت کرے۔ دانش میں محبتوں کا آبشار تھا مگر اپنے فرائض کی بجا آوری میں پتھروں جیسا۔میں تمھیںاس پناہ گاہ میں رہنے کے طور طریقے سکھاؤں گی۔ یہ ماؤں کا فرض ہے اور ماؤں کو اپنے فرائض سے غفلت نہیں برتنی چاہیے۔

Comments From Facebook

Bahut khoob mashaa Allah TabarakAllah 🌹💐🌹
ماشاء اللہ ۔۔ بہت عمدہ ۔۔۔ 👌👌
صبح کا بھولا شام کو اگر گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔۔ اصل چیز تو احساسِ ندامت ہے جو جلد ہو یا بدیر
Assalam walekum bahut current topic hai
Behtareen 👍👍👍
👌👌,Behtreen