کیٹرنگ ایک بہترین ذریعۂ معاش
فوڈ انڈسٹری میں کمانے کے ذرائع لامحدود اور مواقع بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔لاک ڈاؤن ہی کی بات کی جائے تو جہاں بہت سےکاروبار بند ہو گئے تھے وہیں فوڈ انڈسٹری نہ صرف مستقل کام کرتی رہی بلکہ عام سروے کے مطابق 2020 میں فوڈ انڈسٹری نے 1.2 trillion روپے کمائے ۔کاروبار کی رفتار سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 2025تک یہ رقم بڑھ 2.3 trillion ہو جائے گی۔خواتین کے لیے کیٹرنگ ایک بہترین کاروبار ثابت ہو سکتا ہے ۔
کھانے کے شوقین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی چلی جارہی ہیں۔کھانے کا ذائقہ زبانوں کی ضرورت بن گیا ہے ۔گھروں میں ہونے والی چھوٹی دعوتوں،پارٹیوں سے لے کر شادی اور ولیمہ کی تقریبات میں بھی کھانا رسد کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلس میں بھی کیٹرنگ کا کاروبار کافی مقبول ہے۔ایک بہترین پلین اور منزل مقصود سامنے رکھ کر چھوٹے چھوٹے آرڈرز سے شروعات کی جائیں۔ دھیرے دھیرے قدم جمائیں اور کام کو بڑے پیمانے پر کرنے کی کوشش کریں۔کیٹرنگ کا کاروبار چوں کہ آسان نہیں ہوتا کافی محنت، لگن اور صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے، ساتھ ہی ایک بہترین اور کامیاب آئیڈیا کی۔اگر آپ کے پاس بہترین آئیڈیا نہیں ہے، تو آپ بڑے نقصان کا سامنا کر سکتے ہے یا بڑے فائدے سے محروم رہ سکتے ہے ۔
کیٹرنگ کاکاروبار کرنے کی خواہش مند خواتین یا ایسی خواتین جو پہلے ہی سے ایسے کاروبار سے منسلک ہے، وہ درجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
جگہ کا تعین اور تشکیل:
1۔ گھریلو خواتین گھر سے ہی کاروبار کرنا چاہتی ہیں یا کوئی جگہ کرائے سے لیتی ہیں تو ایک بڑی اور کھلی جگہ کا انتخاب کریں۔جگہ کو تین حصوں میں تقسیم کریں: (1)باورچی خانہ (2)گودام(3)وہ جگہ جہاں تیار ہوکر رکھا جائے گا۔
باورچی خانہ:
(1)تینوں حصوں میں، سب سے بڑا حصہ باورچی خانہ کو دیں ۔
(2)قدرتی ہوا اور روشنی کا ہو نا فائدہ مند ثابت ہوگا۔
(3) اندھیرے اور گھٹن زدہ ماحول سے اجتناب کریں۔
(4) Vantilation کا لازمی انتظام رکھیں۔
(5) کوڑا کرکٹ،کچرے ،دھول مٹی والی جگہوں کے قریب باورچی خانہ نہ رکھیں۔مچھر، مکھیوں کے داخلے پر روک تھام کریں۔جراثیم پیدا نہ ہونے دیں۔ اس سے نہ صرف کھانے کی اشیاء کو بلکہ انسانی صحت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
گودام:
(1)گودام میں روشنی اور ہوا کا خاص خیال رکھیں۔
(2)کھڑکی،دروازوں اور پانی کی پائپ لائن کو کس طرح لیا جائے، اس بات کا خاص خیال رکھیں تاکہ گودام میں موجود اناج ،مسالہ جات اور دیگر اشیاء جراثیم کی موجودگی یا کیڑے مکوڑوں کی موجودگی کی وجہ سے خراب نہ ہونے پائے۔
جہاں کھانا پکا کر رکھا جائیں گا:
(1)اس جگہ کو داخلی دروازے کے نزدیک رکھیں تاکہ کھانا فوراً گاڑیوں تک پہنچایا جا سکے۔
(2) کھانا تازہ رہے اور لانے، لے کر جانے کے دوران خراب نہ ہو جائے۔
(3)کام آسانی سے ہو اور زیادہ محنت نہ کر نا پڑے۔
جگہ کو اس طرح تشکیل دے کہ کام کرنے والا عملہ آرام اور آسانی کے ساتھ کام کر سکے ۔زیادہ بھاگ دوڑ اور محنت نہ کرنی پڑے ۔باقائدہ اور منظم طریقے سے تینوں حصوں کو صاف رکھیں ۔ کامیاب اور بہترین کاروبار کے لیے ضروری ہے کےجگہ کا تعین اور تشکیل سوچ سمجھ کر کی جائے۔
مشینری اور آلات:
آپ چھو ٹے پیمانے پر کام شروع کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے مشینری اور آلات پر بہت پیسہ خرچ کر نا ہو گا۔ لیکن آپ کو اس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔اس لیے کہ :
(1) شروعات میں آپ کرائے کی مشینری ،آلات اور کروکری کا استعمال کریں۔اس کے لیے بہت سے آن لائن و آف لائن پلیٹ فارم موجود ہیں، جس پر آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔
(2) استعمال میں آنے والی درست مشینری لیں۔نامناسب اور کم استعمال آنے والی مشینوں پر پیسہ خرچ نہ کریں۔
(3) خریداری کے وقت ایسے شخص کی مدد لیں جو مشینری ا ور کروکری کے متعلق جامع معلومات رکھتا ہو۔
(4) مشینری اور دیگر سامان کا انتخاب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کا کھانا رسد کرتے ہیںمثلاً فاسٹ فوڈ،گھریلو و روایتی کھانا،فینسی کھانا(ریسٹورانٹ کا کھانا) وغیرہ ۔
(5) مشینری کا استعمال بہترین طریقے سے سیکھ لے۔ ساتھ ہی مشینری کی صفائی کا طریقہ کار بھی جان لے ۔کیڑے مکوڑوں کے علاوہ کچھ مشینری کو پانی سے ۔محفوظ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
عملہ / کام کرنے والے افراد:
جگہ کے تعین کے بعد سب سے اہم چیز آپ کے لیے کام کرنے والا عملہ ہے۔ ایک کاروباری ہونے کی حیثیت سے آپ اپنے ساتھ کام کرنے والے اور اپنے لیے کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں، بہت معنی رکھتا ہے۔
(1)اپنے عملے کو صفائی کے متعلق سخت ہدایت دیں ۔ خانساماں ہو یاڈیلیوری بوائے،آپ صفائی پر سمجھوتا نہ کریں۔
(2) کچن میں یا دوسری جگہوں پر بھی بغیر سر ڈھانکیں نہ جانے دیں۔
(3)عملہ جتنا تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ہو گا، اتنا ہی آپ کو فائدہ ہوگا۔
(4) اس کے لیے سال یا چھ مہینے میں دو یا چار تربیتی کیمپ کا انعقاد کریں۔
(5) عملے کو مشینوں اور آلات کے ساتھ کھا نے کی اقسام اور صفائی کے لیے استعمال کیے جانے والے کیمیائی مادوں کے متعلق معلومات سے روشناس کروایا جائے تاکہ وہ صحیح طریقے سے استعمال ہوں اور جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔
کھانے کے متعلق:
(1) کھانا پکانے کے لیے درکار اجزا بہترین معیار کے خریدیں۔مقدار کو اہمیت نہ دیں، معیار کو دیں۔
(2) غذائیت سے بھرپور،عمدہ اور تازہ کھانا فراہم کریں۔
(3) کھانے کا معیار بہترین ہو گا تو آپ جلد ہی لوگوں کا اعتماد حاصل کرلیں گے۔
(4) کھانا بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اناج، مسالے، سبزی ترکاری اور دیگر اجزاء کی خریداری ہول سیل کی دکانوں اور منڈی سے کریں، ان جگہوں سے تعلقات بنائیں۔
(5)خریدتے وقت معیار اور ایکسپائری ڈیٹ کو صحیح سے جانچ لیں ۔
(6) کھانا جن ڈبوں میں لے جایا جائے اس کے معیاراور دھات کا خاص خیال رکھا جائے۔
(7)کھانا ڈیلیور کرنے کے لیے موٹر بائیکس یا چھوٹے ٹرک کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
(8)کوشش کریں کہ کھانا تازہ ہو باسی، کھانا رسد کرنے سے پرہیز کریں۔ یہ فوڈ پوائزنگ اور فوڈ انفیکشن جیسی بیماریوں کو پروان چڑھاتا ہے۔ جو آپ کے کاروبار کو کافی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔
لائیسنس :
کسی بھی کاروبار کو شروع کر نے کے لیے لیگل ورک کی ضرورت ہوتی ہے۔
(1) اپنی کمپنی کے نام کو فوراً رجسٹر کریں تاکہ کوئی اور آپ کی کمپنی کا نام استعمال نہ کر سکے۔
(2)اس کے علاوہ
[FSSAI Food Safety and Standard Authority]
کا سرٹیفکیٹ تیار کروائیں۔
(3) ہوسکتا ہے کہ آپ کے خانساماں کے پاس آپ کی ذاتی کھانے کی تراکیب ہو اور آپ اسے مارکیٹ میں بتانا نہیں چاہتے۔ اس کے لیے Non disclosure argument تیار کروائیں۔
کسی بھی فرد کو عملے میں داخل کرنے سے پہلے لیگل ورک کریں، تاکہ آئندہ کے مسئلوں سے حفاظت ہو۔
مارکیٹ کی پہچان اور اشتہارات:
(1) ذاتی طور پر ایک کاروباری ہونے کی حیثیت سے آپ جس مارکیٹ میں کام کرنے جا رہے ہیں یا کر رہے ہیں، اس کی معلومات اور پہچان ہونا بہت ضروری ہے۔
(2) کون سے وقت میں کون سی شے آپ کو فائدہ یا نقصان دے سکتی ہے، اس پر گہری نظر ہو ۔
(3) مارکیٹ میں کس قسم کے کھانوں کی مانگ ذیادہ ہے؟ کس طرح کے ذائقے پسند کیے جارہے ہیں ؟ کونسی نئی ترکیب آپ اپنے تجربے اور ہنر کے ساتھ تیار کر کے مارکیٹ میں پیش کر سکتے ہیں ،بہت معنیٰ رکھتا ہے۔
(4) کاروبار کے دوران ہمیشہ نشیب و فراز کا سامنا کر نا پر سکتا ہے۔ اس کے لیے خود کو نفسیاتی طور پر تیار کریں۔
(5) اس کے علاوہ سب سے اہم چیز اپنے کاروبار کے لیے اشتہارات تیار کروائیے۔
(6)آن لائن و آف لائن پلیٹ فارم اس کے لیے بہترین ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر توجہ دیں۔اپنے کاروبار کے نام کی ویب سائٹس بنائیں۔سوشل میڈیا، فیس بک، انسٹاگرام،ٹوئیٹر، پر اپنے اکاؤنٹ بنائیں۔
(7) اپنے یہاں تیار کردہ کھانوں کی بہترین اور پیشہ وارانہ تصاویر ساتھ ہی لوگوں کی رائے (فیڈبیک) اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں تک پہنچائیں۔
مراجع و مصادر:
1. Food hygiene and sanitation (with case study)2nd edition by Sunetra Roday
2. Real experiences of people around
3. Official websites of Indian food Industry.
4. Foos science and nutrition by Sri Laxmi
گھروں میں ہونے والی چھوٹی دعوتوں،پارٹیوں سے لے کر شادی اور ولیمہ کی تقریبات میں بھی کھانا رسد کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلس میں بھی کیٹرنگ کا کاروبار کافی مقبول ہے۔ایک بہترین پلین اور منزل مقصود سامنے رکھ کر چھوٹے چھوٹے آرڈرز سے شروعات کی جائیں۔ دھیرے دھیرے قدم جمائیں اور کام کو بڑے پیمانے پر کرنے کی کوشش کریں۔
Comments From Facebook

2 Comments

  1. سہیل بشیر کار*

    بہترین رہنمائی

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری ٢٠٢٢