ڈاکٹر منزہ بشریٰ

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ رسالہ’’ خواتین کے ذریعے، خواتین کے لیے‘‘ ہے۔اسی لیے اس میں شائع ہونے والے مضامین خواتین کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں۔جس طرح کسی مرض سے صحیح واقفیت کے بغیر اس کا علاج بہتر طریقے سے ممکن نہیں، اسی طرح خواتین کے مسائل کو سمجھے بغیر، ان کا عملی حل ناممکن ہے۔ھادیہ میں لکھنے والے بھی زیادہ تر خواتین ہی ہیں، اسی لیے بچوں کی تربیت، ازدواجی زندگی اور خواتین کی الجھنوں سے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوتی ہے۔
رسالے کو جس طرح سے مختلف زمرہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے، وہ نہ صرف سلیقہ مندی کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ کوزے میں دریا سمونے کے مصداق ہے۔ھادیہ -ای میگزین نہ صرف قارئین کے لیے سود مند ہے، بلکہ نئے لکھنے والوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی ہے جو ہماری خواتین میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔خبر پر نظر زمرے کے تحت جو مضامین ہوتے ہیں، وہ خواتین کو حالات حاضرہ سے جوڑے رکھتے ہیں۔
ہر ماہ کسی ایکCurrent issue کو Cover story کے طور پہ لیا جانا، اس رسالے کے متحرک اور فعال ہونے کا ثبوت ہے۔باطن کے ساتھ ساتھ ھادیہ کا ظاہر بھی بہت دیدہ زیب ہے اور اس کی طباعت پہ کافی محنت کی گئی ہے۔جنوری کے شمارے سے ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کی طبی معلومات سے بھرپور پہلی قسط کا آغاز کیا گیا ہے، جو کہ اچھی پہل ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا۔
اللہ ھادیہ ٹیم کی کاوشوں کو دوام بخشے اور انہیں ٹیم کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ھادیہ ٹیم سے صرف اتنی درخواست ہے کہ اس بہترین رسالے کو ای۔میگزین سے پرنٹ میگزین کی شکل میں لانے کی کوشش کریں، تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

وعلیکم السلام
بہن! آپ نے گہرائی سے ھادیہ کا مطالعہ کیا ہے اور اس کے اصل مقصد کو پہنچ بھی گئیں کہ خواتین کے ایشوز پر خواتین ہی رہنمائی کریں۔نہ صرف سماجی، معاشرتی اور تربیتی معاملات میں، بلکہ سیاست پر بھی خواتین کی نگاہ ہو ۔
ہمارے لیے ایسے قاری کا نصیب ہونا باعث مسرت ہے، جن کی نگاہ مقصد کو پہنچے ۔ہمت افزائی پر تہہ دل سےمشکور ہیں ۔

ایڈیٹر
ھادیہ ای ۔میگزین

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری ٢٠٢٢