فاکہہ فردوس

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سب سے پہلے میں اس انوکھے اور پیار بھرے خط (تحسین عامر کا خط بھتیجی کے نام )کے لیے بہت ممنون و مشکور ہوں، جو ماہ دسمبر2021 میںشائع ہوا تھا۔ وہ میرے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں۔ جس میں ہر ماں کو پیش آنے والی پریشانیاں اور مصروفیات کا بہترین نعم البدل کا ذکر کرکے ایک حوصلہ اور جذبہ کو ہمارے اندر جگایا ہے۔
الحمدللہ ھادیہ ایک ایسا Plateformہے،جس کے ذریعے ہر کوئی آسانی سے استفادہ کر سکتا ہے، خواہ ہماری Daily routine کسی بھی طرز کی ہو۔ بچوں میں مصروف ہوں یا کچن کا کوئی کام کر رہے ہوں، تو اس کی Audios سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ الحمدللہ کام بھی ہوتا رہتا ہے اور ہماری اپنی اصلاح بھی۔ اور نت نئی معلومات بھی ہمیں حاصل ہوتی ہیں۔
آج کے مصروف دور میں ھادیہ جیسی میگزین ہم سب کی ضرورت ہے، جسے ہم آسانی سے پڑھ بھی سکتے ہیں، سن بھی سکتے ہیں اور ہمارے فیملی اور فرینڈز میں شیر بھی کر سکتے ہیں۔
قابل مبارک باد ہیں ھادیہ کی Entire Team جنہوں نے Digital format کے تحت اسے ڈیزائن کیا۔ اس کے مختلف کالمز، جیسے گرلز پلانٹ، معمار جہاں تو ہے، بولتی تصویریں، اولاد کا مستقبل آپ کے ہاتھ اور بھی بہت سارےہمارے لیے احتسابی اور تربیتی کالمز ہیں۔
الحمدللہ آج پہلی بار ھادیہ کے لیے کچھ لکھنے کی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس میگزین کے ذریعے ہمیں اپنی اخلاقی تربیت اور بھر پور اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ھادیہ کو عروج کی بلندیوں تک پہنچائے، آمین۔

وعلیکم السلام
آپ نے میگزین کو پڑھ جو رائے دی ہے، وہ ھادیہ ٹیم کے لیے باعث ہمت افزائی ہے ۔
دیانت دار قاری کا فرض آپ نے بخوبی نبھایا۔ امید کرتے ہیں کہ اس طرح آپ کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا ۔ شکراً جزیل

ایڈیٹر
ھادیہ ای ۔میگزین

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری ٢٠٢٢