ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بنیں ثانیہ مرزا
ہندی میڈیم سے تعلیم پانے والی اترپردیش کی ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی ہیں۔مرزا پور ضلع سے تعلق رکھنے والی ثانیہ کے والد ٹی وی میکینک ہیں۔
ایک مرتبہ ناکام ہونے کے بعد ثانیہ ہمت نہیں ہاریں،بلکہ دوسری کوشش میں انہوں نے اپنا ہدف حاصل کر لیا۔
ایک مرتبہ ناکام ہونے کے بعد ثانیہ ہمت نہیں ہاریں،بلکہ دوسری کوشش میں انہوں نے اپنا ہدف حاصل کر لیا۔
(بحوالہ:ویب سائٹ’’وائس آف امریکہ‘‘(اردو)،23 دسمبر 2022ء)
رضین منصوری نے CAT میں99.78% اسکور کیا
احمد آباد کے رہائشی اے میکنک کے بیٹے نے سہولیات کے فقدان کے باوجود بغیر کسی کوچنگ کے CAT میں 99.78% اسکور کیا۔رضین نے 2021ء میں بھی 96.20% سے CAT میں کامیابی حاصل کی تھی،مگر وہ اس سے مطمئن نہیں تھے۔چنانچہ انہوں نے دوبارہ کوشش کی،اور ریکارڈ فی صد کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
(بحوالہ:ویب سائٹ’’ٹائمس آف انڈیا‘‘(انگریزی)،22دسمبر 2022ء)
دادی کے کانوں سے زیور لےکر بھاگنے لگے بدمعاش،پوتی نے واپس چھینا
اترپردیش کے میرٹھ میں دادی اور پوتی راستے سے گزر رہی تھیں کہ دو بائک سوار بدمعاش دادی کے کانوں سے زیور اتار کر بھاگنےلگے،یہ دیکھ کر ریا اگروال نامی پوتی بدمعاشوں سے لڑگئی اور ان سے زیور واپس لےلیا۔بعد میں پولیس نے دونوں بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔
(بحوالہ:ویب سائٹ’’بی بی سی‘‘(ہندی)،11 دسمبر 2022ء)
عام طالبہ کی طرح کئی مہینے کالج جاکر ریگنگ کے خلاف خاتون کانسٹیبل نے ثبوت اکٹھے کیے
اندور کے ایک میڈیکل کالج سے مسلسل ریگنگ کی خبریں سامنے آ رہی تھیں،لیکن کوئی بھی اسٹوڈنٹ سامنے آکر اس کے خلاف شکایت کرنے کو تیار نہیں تھا۔چنانچہ پولیس اسٹیشن انچارج تہذیب قاضی نے شالینی چوہان نامی نوجوان خاتون کانسٹیبل کو یہ ذمہ داری دی،جسے انہوں نے پوری مستعدی کے ساتھ انجام دیا،اور بالآخر ثبوت وشواہد کے بنیاد پر معاملے کا انکشاف ہوا،اور اس پر کارروائی کی گئی۔
(بحوالہ:ویب سائٹ’’بی بی سی‘‘(ہندی)،14 دسمبر 2022ء)
نوٹ:
[آپ کے شہر یا اطراف کی ایسی ہی کوئی بھی مثبت خبر ہو تو’’ھادیہ‘‘کو بھیج دیں۔اسے آپ کے نام کے ساتھ اگلے شمارے میں اس کالم کا حصہ بنایا جائے گا۔ایڈیٹر]
Comments From Facebook
0 Comments