۲۰۲۳ جنوری
السلام علیکم
دسمبر کا تازہ شمارہ اور اس کے تمام مضامین بہت دلچسپ اور اچھے تھے۔ ان تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو ھادیہ ای میگزین کو اتنی کامیابی کے ساتھ ہم لوگوں تک پہنچا رہے ہیں، اور میں بہت شکر گزار ہوں ان تمام رائٹرز کی جو اتنے اچھے اچھے عنوانات کےتحت قلم بند کرکےہم تک پہنچارہے ہیں۔
ھادیہ ای میگزین کا ہر کالم پرکشش ہوتا ہے، لیکن ہماری توجہ کا مرکز بچوں کا سیکشن رہتا ہے اور اس کے تمام مضامین جیسے :’’چلو! بچوں پہاڑ پر چلیں۔‘‘ اسی طرح ھادیہ ای میگزین ہمارے لیے زیادہ توجہ کا مرکز ہوتا ہے اور اس میگزین کی سب سے خوبصورت بات جو ہے، وہ یہ کہ ہم اگر اس میں کوئی چیز پڑھ نہیں سکتے تو ہم اس کو سن کر اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
ایک بار پھر ہم تمام رائٹرز کا اور تمام ھادیہ کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔جزاک اللہ!
وعلیکم السلام!
ننھی دلاری اناوہ!
آپ کی رائے پڑھ کر دل باغ باغ ہوا آپ بچوں کے صفحے کو پسند کرتی ہیں۔ھادیہ میں آپ کی دلچسپی بچوں کے صفحے اور ننھے آرٹسٹ میں یہ جان کر دلی مسرت ہوئی ۔
آپ جیسے ہونہار بچے بھی ھادیہ کو پسند کرتے ہیں یہ ھادیہ ٹیم کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ننھے آرٹسٹ میں آپ اپنی کاوش ہمیں بھیج سکتی ہیں ۔
اللہ رب العالمین آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور علم میں اضافہ عطا فرمائے ،آمین۔
والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۳ جنوری