کمپیوٹر کوڈنگ (Coding) کیا ہے؟

آج انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر چیز تیز رفتا ر سے آگے بڑھ رہی ہے۔اس کے آگے بڑھنے میں کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کا بہت بہت اہم رول ہے۔روزانہ آپ کسی نہ کسی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ویب سائٹس یا ایپ جو استعمال کررہے ہیں،وہ ہماری زبان کس کے ذریعے سمجھ پاتی ہیں؟یا جو حکم ہم موبائل یا کمپیوٹر کو دیتے ہیں،وہ کس طرح اپنا کام انجام دیتے ہیں۔
جو بھی ڈیوائز آپ استعمال کرتے ہیں، وہ کوڈنگ کی وجہ سے کام کرتے ہیں۔ جی ہاں!کوڈنگ۔
اکثر وبیش تر یہ نام آپ کے سننے میں ضرور آیا ہوگا۔کیا آپ جانتے ہیں کوڈنگ کیا ہے؟لیکن کیا آپ کبھی سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ سافٹ ویئر کس طرح کام کرتا ہے یا یہ کیسے بنایا جاتا ہے؟ جتنے بھی سافٹ وئیرس ہم اپنے کمپیوٹر یا اپنے موبائل میں استعمال کرتے ہیں، وہ سب کوڈنگ سے بنتےہیں، اسے پروگرامنگ بھی کہا جاتا ہے۔ اب آپ کے ذہن میں سوال ہے کہ یہ کوڈنگ کیا ہے؟
جتنے بھی کمپیوٹر،اسمارٹ فون ،اسمارٹ ڈیوائسز ابھی تک بنے ہیں، ان میں کوڈنگ کا استعمال کیا جاتا ہے اور اگر آپ بھی کوئی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن،گیمز،ویب سائٹس یاسافٹ ویئرز بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو کوڈنگ کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔ سافٹ ویئر بنانے کے لیے کوڈنگ کی ضرورت ہوتی ہیں۔
٭ کوڈنگ کیا ہے؟
کمپیوٹر کی اپنی ایک زبان ہوتی ہیں، جسے مشین کوڈ کہتے ہیں۔ یہی مشین کوڈ کمپیوٹر کو بتاتی ہےکہ اسے کیا اور کیسے کرنا کیاہے؟مشین کوڈ ایک کمپیوٹر پروگرام ہے، جو (binary(0,1میں لکھا جاتا ہے۔ دوسرے Programming Languagesکو مشین کوڈ میں ترجمہ کیا جاتاہے،تاکہ کمپیوٹر انھیں پڑھ سکیں۔مشین کوڈکی جگہ Programming Languages (html, css, Java etc)کا استعمال کرتے ہیں۔جسے سمجھنا آسان ہے۔دنیا کی ہر ویب سائٹ کوڈنگ کی مدد سے ہی کام کرتی ہے۔

٭ کوڈنگ کی کتنی قسمیں ہیں؟

٭Ruby
٭HTML
٭Scala
٭Java
٭Perl
٭JavaScript
٭Rust
٭Python
٭Swift
٭C
٭CSS
٭++C
٭PHP

٭ کس کام کےلیے کون سی Coding Language سیکھیں؟
مذکورہ تمام کوڈنگ کی قسموں کے نام جاننے کہ بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس کام کے لیے کون سی Coding Language سیکھی جائیں؟
٭ کوڈنگ کہا ں سے سیکھیں؟
کوڈنگ سیکھنے کے لیے کسی اعلیٰ ڈگری کا ہونا ضروری نہیں ہے۔بنیادی کوڈنگ آپ گھر بیٹھے ہی آن لائن بھی سیکھ سکتے ہیں۔آن لائن کوڈنگ سیکھنے کے لیے بہت ساری ویب سائٹس موجود ہے۔ ان میں سے بعض درج ذیل ہیں:

udemy.com
whitehatjr.com
coursera.org
freecodcamp.com
khanacademy.org

٭ بچوں کے لیے کوڈنگ ضروری کیوں؟

جب سے نئی تعلیمی پالیسی کی بات بھارت میں آئی ہے۔ تب سے کوڈنگ کیا ہے؟کوڈنگ سے متعلق بہت سارے سوالات والدین اور بچے دونوں کے ذہن میں آگئے ہیں۔اسی نئی تعلیمی پالیسی میں انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن ٹیکنالوجی [آئی سی ٹی] کے نفاذکے لیے کوششیں کی جائے گی۔ اس کے تحت 3سے6 سال کا بچہ اسی طرح تعلیم حاصل کرے گا تاکہ اس کی بنیاد خواندگی اور اعداد شمار کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس کے بعد مڈل اسکول یعنی 6سے8 کلاس میں ، مضمون کا تعارف کرایا جائے گا۔ کلاس 6 کے بعد سے، بچوں کو کوڈنگ کی تعلیم دی جائے گی۔
دنیا میں جس طرح سے کمپیوٹر، سافٹ ویئر اور موبائل کا استعمال ہو رہا ہے اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں کوڈنگ کا بہت بڑا مقصد ہے۔ اسی طرح اگر بچے ابھی سے کوڈنگ سیکھتے ہیں تو وہ کمپیوٹر سافٹ ویئر اور موبائل کےبہتر استعمال سے روشن مستقبل بنا سکتے ہیں۔

میتھس اسکلز بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے:
اگر بچوں کو کوڈنگ آتی ہے،تو وہ میتھس کو فن اور Creativeسمجھتے ہیں۔
کوڈنگ کی مدد سے بچے سمجھ پاتے ہے کہ میتھس کو حقیقی زندگی میں کیسے اپلائی کرنا ہےاور یہ کتنا آسان ہے۔کوڈنگ کی مدد سے بچوں کیlogic اور کیلکولیشن اسکلز بڑھتی ہیں۔جس کی مددسے وہ میتھس کے سوالات کو آسانی سے حل کرپاتے ہیں۔بچو ں کی یاد رکھنے کی اسکلز بڑھنے لگتی ہے۔
بچوں میں:Creative Mind
کوڈنگ بچوں کو کچھ نیا سیکھنے کاموقع فراہم کرتا ہے۔ کم عمر میں ہی بچے کوڈنگ سیکھ کر موبائیل گیمز، سافٹ ویئر ،ویب سائٹس وغیرہ بنا سکتے ہیں۔جس کی مددسے ان میں Creative Mind, developہوتا ہے۔
٭کوڈنگ کے فائدے
۱۔منطقی سوچ( Logical Thinking )کی طاقت کو بڑھاتا ہے۔
۲۔مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت( Problem Solving (Capacity اچھی ہوتی ہے۔
۳۔Focus اورConcentration مضبوط ہو جاتا ہے۔
۴۔تخلیقی صلاحیت کے کام میںمن لگتا ہے اور خوشی محسوس کرتی ہے۔
۵۔تعمیری ذہنیت اچھی ہوتی ہے۔
۶۔کیریئر میں مزید ترقی ہوتی ہے۔
٭ کوڈنگ میں بہتر کیرئیر

مستقبل میں کسی بھی نوکری کے لیے ضروری ہوگا کہ آپ کے پاس کمپیوٹر کی بنیادی مہارت ہو۔اگر بچوں کو کمپیوٹر کوڈنگ کے بارے میں پہلے سے سیکھایا جائے تو وہ کمپیوٹر کی تعلیم میں دلچسپی لیں گےاور کوڈنگ میں بہتر کیرئیر بناسکیں گے۔[جاری]

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ٢٠٢٢