ای میگزن کا یہ اک طرزِ جدید ہے
اہل زبان کے لیے روشن امید ہے
خبروںنظر بھی ہے یہاں گفت وشنید ہے
مسئلے کے حل کی خاطر صوتی خطاب ہے
ماہنامہ ھادیہ ہے، یہ ای-کتاب ہے
ادراک اور تحقیق و تدبیر ہے یہاں
خاموش بھی اور بولتی تصویر ہے یہاں
درسِ حدیث و قرآں کی تاثیر ہے یہاں
فقہی الجھنوں کے سوال و جواب ہیں
ماہنامہ ھادیہ ہے، یہ ای-کتاب ہے
اک سالہ سفر کی اب تکمیل بھی ہوئی
علم وہنر کی فکر کی ترسیل بھی ہوئی
صفحات میں اضافہ وتجمیل بھی ہوئی
ہر فرد کی پسند ہے اور انتخاب ہے
ماہنامہ ھادیہ ہے، یہ ای-کتاب ہے
جانا ہے اس کو میں نے،معلوم یوں کیا
توصیف اس کی ایسی، منظوم یوں کیا
’حق کا یہ ترجمان ہے ‘ موسوم یوں کیا
بہتر ہے سب پڑھیں ،یہی لب لباب ہے
ماہنامہ ھادیہ ہے، یہ ای-کتاب ہے
Comments From Facebook
0 Comments