ری سائیکلنگ (Recycling)
ری سائیکلنگ ،Wastes کو نئی مفید مصنوعات میں تبدیل کرنے کا عمل ہے۔Recycling پرانی اشیاء کو ری سائیکل کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے، جو عام طور پر ہمارے کوڑے دان میں ختم ہو جاتی ہیں۔
Duke یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق’’United States میں ہر سال پیدا ہونے والے 220 ملین ٹن Waste میں سے تقریباً 55% سے زیادہ لینڈ فلز میں شامل ہوتا ہے۔ Landfills سے نہ صرف ہمارے ماحول پر برا اثر پڑتا ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی بھی خراب ہوتی ہے۔‘‘اپنے گھروں میں معمولی چیزوں کو ری سائیکل کر کے، ہم Environmentکے تحفظ میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اگر ہم اپنی Waste اشیاء کو الگ کریں اور انہیں ری سائیکل کریں تو کسی اور چیز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔یہ ماحول کی مدد کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہےاور اس کے ذریعے Environment پر اثرات کو Minimize کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی Sustainable طرز زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ اگرچہ پچھلے کچھ سالوں سے ری سائیکلنگ کا عمل جاری ہے، پھر بھی ہر روز ضائع ہونے والے کچرے کی مقدار کو دیکھتے ہوئے ری سائیکلنگ کی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ری سائیکلنگ کے فوائد سادہ ،لیکن مؤثر ہیں اور ماحولیات ، برادریوں اور ممالک کی معیشت پر اس کا وسیع اور مثبت اثر پڑتا ہے۔اسی وجہ سے، بہت سے ممالک ری سائیکلنگ سے متعلق عمل کی حمایت کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جب ان کے باشندے ماحول کی دیکھ بھال اور تحفظ میں مدد فراہم کرنے لگیں تو مشکلات کا سامنا نہ کریں۔
مصنوعات:جن کی ری سائیکلنگ کی جاسکتی ہے؟
ویسٹ مٹیریل(Waste material) جن کی ری سائیکلنگ گھروں میں بآسانی کی جاسکتی ہیں، کم و بیش 30 اشیاء ہیں۔ ان میں پلاسٹک کی بوتلیں ، کاغذ، گدّے، کھانے پینے کے کین، ٹرے، ٹیب، مشروبات کے کارٹن، Foil paper ، خالی رول، آن ڈیوڈورنٹ کی بوتلیں، پرانے کپڑے، اخبار، جنک میل، بالوں کے لوازمات، غیر استعمال شدہ چابیاں، غیر استعمال شدہ سیل فون، گیلے وائپس کےخالی کنٹینر، پرانا جار، کتابیں، استعمال شدہ پانی، پرانے ٹائر، انڈے کے کارٹن،پین اور پنسل، ٹوتھ برش اور ٹوتھ پیسٹ ٹیوبس وغیرہ شامل ہیں۔
ری سائیکلنگ کیوں ضروری ہے ؟
ری سائیکلنگ پرانی مصنوعات کو نئی اورمفید مصنوعات میں تبدیل کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے اور یہ ماحول کے لیے اچھا ہے۔چوں کہ ہم وسائل بچا رہے ہیں اور لینڈ فلز کو کم رہے ہیں، اس سے ہوا،پانی اور زمین کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ذیل میں درج چند وجوہات پیش ہیں، جن کی وجہ سے ہم سب کو پرانی مصنوعات کو ری سائیکل کرنا چاہیے۔
فضلہ (waste) ایک عالمی مسئلہ ہے۔ لہٰذا ری سائیکلنگ قدرتی وسائل کو محفوظ رکھنےمیں مدد دیتی ہے، کاربن کے اخراج کو کم کرتی ہے،فضائی آلودگی کو کم کرتی ہے، لینڈ فلز کو کم کرتی ہے، روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے، پیسوں کی بچت ہوتی ہے،تکنیکی ترقی کو تیز کرتی ہے اورجنگلی حیات کا تحفظ کرتا ہے۔ری سائیکلنگ waste کو آلودگی بننے سے روکتی ہے۔ اور سب سے بڑھ کر ایک پائیدار مستقبل کو یقینی بناتا ہے۔
ری سائیکلنگ کے سلسلے میں بیداری
حالیہ دہائیوں میں اورحالیہ نسلوں میں ہم استعمال کرنے اور پھینکنے کے عادی ہو چکے ہیں۔اگرچہ ہمارے دادا دادی چیزوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے بہت عادی تھے۔ آج کل، استعمال کرنا اور پھینکنا ہمارا معمول بن گیا ہے۔ ہم ایک چیز کا استعمال کرتے ہیں اور جب ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے اسے ختم کر دیا ہے یا ہم اس سے تھک چکے ہیں تو ہم اسے پھینک دیتے ہیں۔ ری سائیکلنگ صرف اخلاقی کھپت کا معاملہ نہیں ہے یا ماحول کو درپیش کچھ مسائل کو روکنے میں مدد کرنے کا ایک ذریعہ نہیںہے، بلکہ ساتھ ہی یہ عالمی سطح پر ایک معاشی آلہ بھی ہے۔ ری سائیکلنگ کھپت کے اعداد و شمار میں بہت زیادہ مؤثر ہونے میں مدد کرتی ہے اور اخراجات کو کم کرنے اور معاشی اعداد و شمار کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ آپ کو صرف اس کے بارے میں سوچنا ہوگا کہ توانائی کے اخراجات پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے؟ اسے سمجھنے کے لیے ایک نئے رویے کو لاگو کرنے کی ضروری ہے۔
ری سائیکلنگ ایک اقتصادی صلاحیت ہے
آبادی کو ری سائیکلنگ کی صلاحیت، اہمیت ضرورت اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، آگاہی مہم چلائی جاسکتی ہے، جس میں صارفین حقائق کو دریافت کریں اور اس کے اہم ہونے کی مختلف وجوہات کو بیان کریں۔ کیوں کہ بیداری مہموں کا عوامی عادات پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔
ری سائیکلنگ کے فوائد
٭ ری سائیکلنگ سے ماحول کی حفاظت میں مدد ملتی ہے۔
٭ ری سائیکلنگ محدود وسائل کے تحفظ میں مدد کرتی ہے۔
٭ ری سائیکلنگ توانائی کی کارکردگی کو فروغ دیتی ہے۔
٭ ری سائیکلنگ ایک مضبوط معیشت کی تعمیر میں مدد کرتی ہے۔
٭ ری سائیکلنگ نوکریاں پیدا کرتی ہے۔
جب ریسائکلنگ کی بات ہو تو پورے کنبے کو شامل کریں۔ چھوٹے بچوں کو اس موضوع کے بارے میں تعلیم دینا بہت ضروری ہے، تاکہ وہ اسے اپنی روز مرہ کی زندگی میں ذہن میں رکھیں۔ ری سائیکلنگ کو جاننے کے بعد، ایک فرد دانشمندی کے ساتھ ری سائیکلنگ کے عمل میں اہم قدم اٹھا سکتا ہے۔ ری سائیکلنگ کے اثرات کو جاننا ایک بڑی حد تک ضروری ہے کہ اگر اسے مؤثر طریقے سے انجام دیا جائے تو ماحول اور انسانوں کو بے پناہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

آبادی کو ری سائیکلنگ کی صلاحیت، اہمیت ضرورت اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، آگاہی مہم چلائی جاسکتی ہے، جس میں صارفین حقائق کو دریافت کریں اور اس کے اہم ہونے کی مختلف وجوہات کو بیان کریں۔کیوں کہ بیداری مہموں
کا عوامی عادات پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ٢٠٢٢