۲۰۲۲ اکتوبر
اس کیس کو پڑھ کر بہت دلی تکلیف ہوئی۔اس کیس میں دستگیر صاحب ان کی والدہ ، بیوی اور سسرالی رشتہ دار اس بات سے لاعلم ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنے سے منع فرمایا ہے۔ دوسری قابل غور بات، جب نکاح منعقد ہوا اس وقت قاضی صاحب اور دونوں جانب سے گواہ تو ضرور موجود ہوں گے۔ تحریری کارروائی کے وقت کیا کسی نے بھی اس بات کو نوٹ نہیں کیا ؟
مسئلہ کی سنگینی اللہ کے حدود کی پامالی کی وجہ سے ہے۔ محرم نا محرم کے فرق سے نا واقفیت کی وجہ سے ہے۔ہمارے معاشرے کا دین سے دوری کا یہ عالم ہے کہ اتنے سارے افراد کو حلال و حرام کا فرق بھی نہیں معلوم۔ یہ معاشرے کے لیے اور اصلاح کا کام کرنے والی تنظیموں اور جماعتوں کے لیے شرم کا مقام ہے کہ ان کا کام آٹے میں نمک کے آیوڈین کے برابر بھی نہیں۔
شاید اسی لیے نکاح مسجد میں رکھنے کی تعلیم دی گئی ہے کہ اس سے مسجد کے ذمہ داران و محلے کے مصلی کسی غلطی پر رہنمائی کر سکیں۔ بے شک اسلام نے مرد کو چار شادیوں کی اجازت دی ہے ،ناکہ حکم (وہ بھی عدل کی شرط کے ساتھ۔)اس لیے نکاح نامہ میں زوجین کی ان تمام باتوں کے تعلق سے سوالنامہ ہونا چاہیے۔
مثلاً: پہلی بیوی کا نام اور اولاد وغیرہ درج کیا جانا چاہیے۔ قاضی صاحب بھی نکاح رسمی نہ پڑھائیں بلکہ پورے کیس سے واقف ہو کر اطمینان کر لیں کہ نکاح پڑھا سکتے ہیں یا نہیں۔ اس کیس سے معلوم ہوا کہ دستگیر اور ان کی نسبتی بہن کا تعلق بے پردگی کی وجہ سے قائم ہوا ہے۔اسلامی تعلیمات کے مطابق دونوں ایک دوسرے کے لیے نامحرم ہیں، پردہ ہونا چاہیے۔ان بنیادی باتوں کو سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے۔
اگر خاندان میں محرم نامحرم میں فرق کیا جاتا ہے ،پرد ہ پر عمل ہوتا ہے تب بچوں کو زبانی نصیحت کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔لاشعور میں یہ باتیں ان کے ذہن پر ثبت ہو جاتی ہیں، پھر بلوغ کے بعد وہ خود اس پر عمل پیرا ہوجاتے ہیں۔

حل

اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو۔ مگر جو پہلے ہو گیا سو ہو گیا ۔اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔( سورۃالنساء : 23)
حالت کفر یا لاعلمی میں جس نے دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کر رکھا ہو اسے اسلام لانے کے بعد یا علم آنے کے بعد ایک کو رکھنا اور ایک کو چھوڑنا ہو گا ۔

ھادیہ ای۔میگزین کا جاری کیا گیا نیا کالم
’’ کیس اسٹڈی‘‘
پیش کیا جارہا ہے۔ اس کیس پر آپ کی رہ نمائی کیا ہے؟ہمیں لکھ بھیجیں سب سے بہترین رہ نمائی کو میگزین میں شائع کیا جائے گا۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۲ اکتوبر