جماعت کا حلقہ بڑھائیں گے ہم
چلو کارکن اب بنائیں گے ہم
چراغ محبت جلائیں گے ہم
دیئے نفرتوں کے بجھائیں گے ہم
دلوں کو دلوں سے ملائیں گے ہم
کہ دنیا کو کنبہ بنائیں گے ہم
جماعت کا حلقہ بڑھائیں گے ہم
چلو کارکن اب بنائیں گے ہم
فوائد جماعت کے بتلائیں گے
کہ تنظیم کے گر بھی سکھلائیں گے
کتاب اخوت بھی پڑھوائیںگے
دلوں سے کدورت کو دھلوائیں گے
جماعت کا حلقہ بڑھائیں گے ہم
چلو کارکن اب بنائیں گے ہم
سنائیں گے دنیا کو قرآن ہم
بنائیں گے انساں کو انسان ہم
جلائیں گے اب شمع ایمان ہم
بڑھائیں گے اسلام کی شان ہم
جماعت کا حلقہ بڑھائیں گے ہم
چلو کارکن اب بنائیں گے ہم
کرم میرے آقا جماعت پہ ہو
جماعت ہمیشہ صداقت پہ ہو
عدالت پہ ہو اور شجاعت پہ ہو
خدا تیرا سایہ امارت پہ ہو
جماعت کا حلقہ بڑھائیں گے ہم
چلو کارکن اب بنائیں گے ہم
Comments From Facebook
ماشاء اللہ نظم بہت بہترین ہے.انشاء اللہ جماعت حلقہ بڑھایں گے ہم.چلو اب کارکن بنایں گےہم.