۲۰۲۲ اکتوبر
تبصرہ نگار: یسریٰ اعظمی
صفحات: 76
موت آتی ہے تو دنیا کی ہر چیز سے ہر قسم کے روابط اور تعلقات بالکل منقطع ہو جاتے ہیں ، کسی چیز پر کوئی قدرت باقی نہیں رہتی ، ہر قسم کے معنوی اور مادی اسباب و وسائل چھوٹ جاتے ہیں ، کسی چیز کے بارے میں کسی تصرف کا اختیار نہیں رہتا ۔یوں تو وصیت کے معنی مرتے وقت کسی قسم کی ہدایت یا تحریر لکھ کر جانا ہے، یا ایسی تحریر جس میں فوت شدہ شخص نے ہدایات لکھی ہوں۔ کتاب خرم مراد کی آخری وصیت بھی ان کے خاندان و رشتہ داروں کے لیے 40 وصیتوں پر مشتمل ایک تحریری وصیت کتابچے کی صورت میں موجود ہے۔
عمر کی63 منزلیں پار کر لینے کے بعد ، چار دفعہ ہارٹ اٹیک کا جھٹکا ملنے کے بعد،20 سال سے انجائینا سے پریشان، 4دفعہ انجیوگرافی ہونے کے بعد، دو دفعہ بائی پاس سرجری،بلکہ اوپن ہارٹ سرجری ہونے کے بعد بھی اگر کوئی زندہ ہے، تو یقیناً یہ اللہ کی رحمت ہے اس شخص پر، جس نے اتنی آزمائشوں کے بعد بھی موصوف کو زندگی دی اور موصوف نے اسے مہلت جان کر اس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے وصیت نامہ لکھ کر ابدی زندگی کے لیے بطور پینشن صدقۂ جاریہ بنالیا۔1982 ءکے آپریشن کے بعد اپنے رشتہ داروں کے لیے خط مع وصیت تحریر کر کے نرس کے حوالے کر دیا تھا۔ اس تحریر کی ابتدا لاہور کے ہسپتال سے ہوئی تھی، جس کا سلسلہ ٹوٹ جانے کے سبب دوبارہ نئے سرے سے27/جنوری1996 ءمیں مکمل کیا۔ (ساتھ ہی ترجمان القرآن کے کام میں بھی مصروف عمل تھے)۔
وصیت لکھتے وقت خرم مراد نے سب سے پہلے نہایت ہی معروف معنوں اور انداز میں صبر کی تلقین کرتے ہوئے نصیحت کیا ہے کہ جب کبھی کوئی غمگین معاملہ پیش آجائےتو بجائےاس کے اسباب ڈھونڈنے کے ،صبر کا دامن تھام لینے میں بھلائی ہے، کیونکہ یہ اسباب ہی شیطانی دروازہ ہے جو انسان کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ اگر ایسا نہ کرتا تو ایسا نہ ہوتا۔ علاوہ ازیں40 وصیتوں میں موصوف نے ایک وصیت جماعت کے ساتھ رہنے کی بھی کی ہے، جس کے کئی فوائد بھی کتاب میں بیان کیے گئے ہیں۔ بہرحال، ہر وقت وصیت تیار رکھنے کی ہدایت بھی اس وصیت میں شامل ہے، وہ اس لیے کہ تمام امور و معاملات بہ حسن و خوبی سلجھ سکیں، حقوق کی ادائیگی کا بندوبست ہو سکے، امانتیں ادا ہو سکیں، اور حتی الامکان وہ چیزیں انجام پا سکیں جو انسان چاہتا ہے ۔ وصیت ہر وقت تیار رکھنا اس بات کی مسلسل یاد دہانی کے لیے بھی مفید ہے کہ ایک دن سے زیادہ، آج کے دن کے بعد، زندگی کا کوئی اعتبار نہیں کہ وہ رہے گی یا نہیں ۔

ویڈیو :

آڈیو:

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۲ اکتوبر