السلام علیکم
میرے 2 بچے ہیں۔ ایک 8ویں جماعت میں اور دوسرا 11 ویں جماعت میں ۔جب میں انھیں نماز کی تاکید کرتی ہوں تو وہ مجھے نفرت سے دیکھتے ہیں۔ ان کی صحبت پر نظر رکھوں تو انھیں غصّہ آتا ہے۔موبائل یا کمپیوٹر پر گیم کھیلتے رہتے ہیں۔ مجھے دوسری خواتین کے بچوں کا اچھا progress یا نماز پڑھنے والے فرمانبردار بچوں کو دیکھ کر رشک آتا ہے۔
پڑھائی میں میرے بچے Average ہیں۔ محبت سے سمجھانے کی بھی کوشش کی ہے اور ڈانٹ کر بھی۔ دونوں ہی صورتوں میں نہیں مانتے بلکہ مجھے جھڑکیاں دیتے ہیں۔ اپنے شوہر سے اس مسئلے پر بات کروں تو وہ کہتے ہیں کہابھی بچے ہیں، بعد میں سنبھل جائیں گے۔ براہِ کرم میری رہ نمائی فرمائیے کہ اس سلسلے میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟
ساجدہ زبیر سے رہ نمائی حاصل کرنے کے لیے نیچے کلک کریں۔
ویڈیو :
Comments From Facebook
JazakAllah….bilkul sahi farmaya aap ne