پھوپی کا خط بھتیجی کے نام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
مجھے پتہ ہے آپ بہت مصروف رہتی ہیں ۔میرے خیال سے ان عمر کےبچوں کی ماں ایسے ہی مصروف رہتی ہیں ۔میں یہ بھی سوچتی ہوں کہ یہ مصروفیت ایک ماں کے لیے خوشی کا باعث ہونا چاہیے ۔ کیوں کے ایک شعوری ماں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ بچے اس کا مستقبل ہیں ۔بچوں کی پرورش اور تربیت ایک تھکا دینے والا کام ضرور ہے ۔لیکن ایک شعوری ماں کی نظر اس کے اجر پر ہوتی ہے۔اور اس طرح ایک شعوری ماں ان کاموں کے ذریعے ریچارج ہوتی رہتی ہے ۔
دودھ پلانے والی ماں کے بارے میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ ماں سرحد پر تعینات فوجی کی مانند ہے ۔
پیاری عروسہ !اپنے تعلیمی دور میں آپ کا اپنا ایک ریکارڈ قائم تھا ۔آج یہ نہ سمجھنا کی گھر میں رہ کر گھریلو ذمہ داریوں، شوہر کے حقوق اور بچوں کی پرورش میں الجھ کر وہ سب کامیابیاں دھری کی دھری رہ گئی ہیں۔ آج اس کا کیا فائدہ ۔؟ ایسا ہرگز نہیں !آپ کی تعلیم اور کامیابیوں پر سب سے پہلا حق آپ کی اولاد کا ہیے۔ ایک عام ماں اور ایک تعلیم یافتہ ماں میں بہت فرق ہوتا ہے۔
ماں خود اولاد کے لیے اللہ کی عظیم نعمت ہے ۔جب یہ ماں دین کا شعور بھی رکھتی ہو تعلیم یافتہ بھی ہو تو پھر کیا کہنے سونے پر سہاگہ ۔
پیاری بیٹی !گھریلو مصروفیت اور بچوں کی پرورش اور مہمان داری یہ سب اپنی جگہ ، یقین رکھو اس کا اجر بھی اللہ کے یہاں مسلّم ۔اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا اپنے آرام کا بھی خیال رکھنا ۔یہ آپ کے جسم کا حق ہے ۔

پیاری بیٹی میرے ایک میسیج کے reply میں آپ نے لکھا کہ بس فرض نمازوں کے لیے وقت نکال پاتی ہوں۔چاہ کر بھی کچھ پڑھ نہیں پاتی ہوں۔
آپ کی فکر مندی کہ میں کیسے updated ر ہوں۔؟لیجیے اس کے جواب میں آپ کے لیے ایک خوب صورت تحفہ ۔ھادیہ ای میگزین ۔
اس میگزین کے صفحات کا بچوں کے ہاتھوں پھٹنے کا ڈر بھی نہیں ۔سب سے اہم بات ۔اس کے مضامین کی آڈیو ریکارڈنگ ہے ۔جس مضمون کو پڑھنا چاہو اس کی آڈیو ریکارڈنگ لگا لو ۔بچوں کے کام بھی کرتے رہنا اور دھیان سے سننابھی۔ میرے خیال سے اپڈیٹ رہنے کے لیے بہترین ذریعہ اس میں مطالعہ قرآن بھی ہے مطالعہ حدیث بھی۔ بچوں کی تربیت کے لیے رہنمائی بھی جدید تحقیقی مقالات بھی ساتھ ہی سماجی اور سیاسی منظر نامہ بھی اور بہت کچھ ۔
پیاری بیٹی جب تک فر زین اور اذہان بڑے نہیں ہوجاتے۔ھادیہ سے بھر پور فائدہ اٹھانا ۔جب یہ ننھے اپنی عمر کی فرزانیت و ذہانت کو پہنچ جائیں پھر آپ خود ھادیہ میں شامل ہوجانا۔
میرا تحفہ یقینا! تمھیں ضرور دلچسپ لگے گا ۔
اپنی رائے سے مجھے ضرور آگاہ کرنا ۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ میری پیاری بیٹی کو شاد و آباد رکھے اور اس کے لیے آسانیاں عطا فرمائے ۔
ہمیشہ تمہارے لیے دعا گو

تمھاری ماں
تحسین عام

Comments From Facebook

1 Comment

  1. ام مسفرہ

    پہلے چند جملے دل کو کچھ یوں چھوگئے کہ آنسوؤں نے آنکھیں چھوڑ کر رخسار کی راہ لی۔ عمدہ ترین نصیحتوں کا ازحد شکریہ! ہاں ھادیہ کا مشورہ بھی پسند آیا۔
    والسلام

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر ٢٠٢١