تسنیم فاطمہ (شارجہ، یو۔اے۔ای)
ایڈیٹر صاحبہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ھادیہ ای-میگزین سے میرا تعلق روزِ اول ہی سے ہے ۔ الحمدللہ اس میگزین کی میری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔کیوں کہ آج ہم جس دور میں رہ رہے ہیں، جہاں ہر طرف بالی ووڈ، بے معنی، بے فائدہ گوسپ اور اس طرح کی کئی غیر ضروری چیزیں موجود ہیں اور انٹرٹینمینٹ کے ذرائع موجود ہے، اس دور میں ھادیہ جیسے پاک میگزین کا موجود ہونا گویا آسمان میں چمکتے ہوئے ستارے کی مانند ہے۔
یہ میگزین نا صرف ہمیں دین کی باتیں سمجھاتا ہے بلکہ دنیا کے بھی کئی سارے معاملات کو میگزین کے ذریعے ہم تک پہنچایا جاتا ہے۔آج جس دور میں ہم رہ رہے ہیں وہاں امت کی مائیں اپنے بچوں کی تربیت کے سلسلے میں بہت پریشان ہے تو میں نے یہ بات غور کی کہ ھادیہ ای-میگزین میں کئی دفعہ بلکہ ہر وقت بچوں کی تربیت کے سلسلے میں کچھ نا کچھ نکات پیش کیے جاتے ہیں جو ہمارے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہے۔
اسی طرح اس میگزین میں نا صرف قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ اس میں بچوں سے لے کر بڑوں تک کے لیے بہت ساری انفارمیشن موجود ہے۔جس سے ہم سب ہر عمر کے لوگ اس سے سیکھ سکتے ہیں۔
اس میں کئی مرتبہ ریسیپیز بھی شئیر کی جاتی ہے جو ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ حالات حاضرہ پر بھی اس میں تبصرہ کیا جاتا ہے۔ چوں کہ ہم ہر وقت دوسرے کاموں میں مصروف رہتے ہیں تو ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے۔ اس میگزین میں وہ تمام معلومات موجود ہوتی ہے۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ دور حاضر میں مسلمان کس طرح کی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں اور کیا کچھ ہورہا ہے۔
میں امید کرتی ہوں کہ یہ میگزین اسی طرح کامیابی اور ترقی کے منازل طے کرتا ہوا بہت آگے نکل جائے۔
اللہ آپ تمام کی کوششوں کو قبول کریں اور ہمارے لیے اسے بہت زیادہ فائدہ مند بنائے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا

وعلیکم السلام
جان کر خوشی ہوئی کہ آپ روز ِاول سے ہی ہمارے ساتھ ہیں ۔
یہ میگزین آپ ہی کے لیے ہے آپ اسے بہترین بنانے کے لیے اپنے مشورے اور تجاویز بلا تامل ہمیں دیتے رہیں ۔
جزاک اللہ
ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین
خان مبشرہ فردوس
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر ٢٠٢١