اپنے لوگ اپنا گھر اپنا شہر بہت دور چھوڑ کر اس نے شوہر بچوں سمیت اجنبی جگہ پر ہجرت کی تھی۔ دور تک پھیلے ہوئے پہاڑوں کے سلسلے، بہتے آبشار،اونچی جھاڑیاں اور لمبے درخت، چہچہاتے دل لبھاتے کئی سارے پرندے ، اڑتی رنگ برنگ رقصاں تتلیاں ، معتدل موسم گویا جنت موت سے پہلے ہی نصیب ہوئی۔ فون پر رشتے دار ہزار سوال کرتے کہیں جھاڑیوں میں سانپ تو نہیں؟ چوری ڈاکہ زنی کا ڈر تو نہیں؟ بارش بہت ہے طبیعت خراب تو نہیں؟ روڈ کے قریب گھر ہے بچوں کے ساتھ حادثات کا خطرہ تو نہیں ؟ جنگل قریب ہے جنات تو نہیں؟ اور پھر مسلمان بن کر رہنا کتنا خطرناک ہوتا جارہا ہے، اس تعلق سے بھی اندیشوں کا اظہار ہوتا۔
ان سارے سوالات نے اسے خوف زدہ کردیا۔ کھڑکی پر آہٹ ہوتی تو اسے لگتا سانپ آیا؟ دروازے پر بیل بجتی تو لگتا شاید کوئی ہانڈی میں جھانکنے آیا ہے؟ اندھیرے میں سایے نظر آنے لگے ۔ دور دور سے نعروں کی آوازیں آنے لگیں۔ ایک دن وہ علاقے کا جائزہ لینے نکلی تاکہ وسوسوں کا جواب ملے۔
دامن کوہ میں ایک گھر نظر آیا۔ ایک عورت اندر سے آوازیں سن کر آئی۔ بچوں کو آنگن میں کھیلنے بلایا۔ گفتگو سے معلوم ہوا کہ اس کی شادی 13سال کی عمر میں ہوئی، پھر شوہر کے ساتھ سعودی گئی۔ بچہ اب اسکول جانے ہی لگا تھا کہ شوہر کا انتقال ہوا۔ وطن واپسی ہوئی ۔ بچوں کو پڑھا لکھا کر بیاہ کردیا۔ بیٹی19برس کی ہے اور2بچے ہیں، بیٹا 21برس کا ہےاور3بچے ہیں ۔ اس کے بچے اپنے اپنے گھر خوش ہیں اور وہ بھی اپنے گھر خوش ہے۔
’’آپ کو تنہا ڈر نہیں لگتا؟‘‘ سہما ہوا وجود اور پوچھ بھی کیا سکتا تھا۔
وہ مسکراتے ہوئے بولی: ’’لا في مشكل ، الله معي‘‘
مہاجر نے متعجب ہوکر اس کے اینٹ سے بنے کمزور گھر، اطراف کی لمبی جھاڑیاں ، آنگن میں بنا کنواں ، اور اوپر چھائے کالے بادل اور صحن میں کھڑا مسکراتا ہوا شجاع وجود دیکھا!
اور پلٹ کر اپنی رہائش گاہ دیکھی۔ عمارت جس کا مضبوط کمپاؤنڈ ہے، جس میں سیکورٹی کیمرے اور گارڈ ہیں، بارش کا پانی بہہ جانے کا مناسب انتظام ہے، صفائی کا نظام ہے، پانی ہر وقت میسر ہے، آس پڑوس میں تعلیم یافتہ باشعور افراد جو ساتھ جماعت سے نماز ادا کرنے کے علاوہ مہمان نوازی، امداد و تعاون، بچوں سے حسن سلوک، عورتوں کا احترام کرنے میں سابقون الاولون ہیں۔ جو اسے آخر میں نظر آیا وہ تھا دور تک پھیلا آسمان ۔

Comments From Facebook

0 Comments