دو راستے
تصویر سوچنے پر مجبور کر رہی ہے ۔
تنہا ایک فرد صراط مستقیم کی طرف چلنے کی دعوت دے رہا ہے ۔دوسری جانب بھیڑ بظاہر آسان لیکن ٹیڑھے میڑھے کجی والے راستے کی طرف گامزن ہے ۔لوٹ کر جانا تو سب کو اللہ ہی کی طرف ہے ۔
عام طور پر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ محنت مشقت کر کے راستے کی رکاوٹوں کو ہٹا کر نئی راہ بنانا لوگوں کو مشکل معلوم ہوتا ہے ۔لوگ روایتی راستوں کو ترجیح دیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ اس راہ کی منزل کیا ہے !
صراط مستقیم کی برکات فیض اور پھل دنیا کی مادیت کی دیوار کے سبب نظر نہیں آتی ہیں ۔ اللہ سے ملاقات پر یقین رکھنے والوں کے لیے دنیا کی مشکلات ، تکالیف اور رکاوٹیں کوئی معنی نہیں رکھتی ہیں۔ وہ ان کو ہٹانا اور ان سے مقابلہ کرنا خوب جانتے ہیں ۔وہ دائمی آسانی اور کامیابی کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اکثریت جس راہ پر گامزن ہے وہ صحیح ہے، ایسا بھی نہیں ہے ۔۔میں نے تو ایسا ہی سمجھا ہے ۔
آپ نے کیا سمجھا؟
ایک صالح نظامِ تمدن اس وقت تک کسی طرح قائم ہی نہیں ہوسکتا جب تک کہ حکومت مفسدین سے مسلوب ہوکر مصلحین کے ہاتھ میں نہ آجائے۔
(کتاب: تفہیمات اول : 84)
سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ
Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر ٢٠٢١