ام زارعہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
الحمدللہ کافی انتظار کے بعد ھادیہ( نومبر ) پہنچ گئی ۔
اب بھی یہ تمنا باقی ہے کہ وہ کب ہمارے ہاتھوں میں پہنچے گی۔ ۔ہم اس کا لمس لیں گے ۔اسے سینے سے لگائیں گے اور چومیں گے ۔ہم 1900کے جو ہیں ۔فرصت پا کر سب سے پہلے اداریہ کھولا۔جزاک اللہ خیر وقت کی مناسبت سے بہت اچھی عملی باتیں لکھی ہیں آپ نے ۔میں نے اس میں سے بہت سے اہم نکات اپنی ڈائری میں نوٹ کر لیے ہیں ۔ہفتہ واری اجتماع میں یقیناً اس کی خواندگی کروں گی ۔ہر خاص و عام کے لیے یہ بہت خاص پیغام ہے ۔مثلاً دینی تعلیم کا بوجھ اسکول پر نہ ڈالیں خود اپنے گھروں میں دینی تعلیم کا عملی نمونہ فراہم کریں ۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں بچوں کے تعلیمی اخراجات کا حصہ دوسری غیر ضروری تقاریب پر صرف نہ ہو ں وغیرہ۔ بچوں کی مختلف نفسیات کے تعلق سےindoor and   outdoor plant s والی مثال بہت پسند آئی ۔
مجھے بڑی بے صبری سے ہارڈ کاپی کا اب بھی انتظار ہے ۔۔۔

وعلیکم السلام
جی آپ کی بھتیجی کا نام پیغام ھادیہ کے وساطت سے پہنچادیا گیا ہے ۔
امید ہے آپ اپنے تمام فیملی ممبر تک ھادیہ کو پہنچانے میں تعاون آگے بھی کرتی رہیں ۔
اللہ کریم آپ  کوجزاک خیر عطا فرمائے آمین ۔
ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین
خان مبشرہ فردوس

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر ٢٠٢١