زیتون چکن مسالہ گریوی

اجزاء :
100گرام زیتون۔
آدھا کلو بغیر ہڈی کا چکن
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ(2چھوٹے چمچ)۔
نمک حسب ذائقہ(1بڑا چمچ)۔
تیل (3بڑے چمچ )۔
ٹماٹر پسے ہوے (3بڑے عدد)۔
کاجو پسے ہوے (ایک مٹھی )۔
کسوری میتھی (ایک چھوٹا چمچ)دیگر سوکھے مسالے۔

ترکیب:
سب سے پہلے آیل (تیل ) کو ایک پین میں گرم کریں اور اس میں چکن کو اچھی طرح ہلکی آنچ پر پکائیں۔
دوسری جانب ٹماٹر کو اچھی طرح پیس لیں اور کاجو کو بھی اچھی طرح پیس کر پیسٹ بنا لیں۔
ان دونوں پیسٹ کو چکن میں ملا دیں اور اس مسالے کو اچھی طرح ہلکی آنچ پر بھون لیں۔
جب مسالے اچھی طرح بھُن کر تیار ہو جائیں تو اس میں نمک، مرچ اور گرم مسالے حسب ذائقہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 5منٹ کے لیے پکا لیں۔
اس کے بعد زیتون کو اس میں مکس کریں اور اچھی طرح ملا لیں اور اس کو ڈھانک کر 5منٹ کے لیے پکا لیں۔
اب چو لہے کو بند کر کے ڈھکن کھول لیں۔ کسوری میتھی کو ہاتھ سے کرش کرکے اس گریوی میں ملا دیںاور گرم گرم سرو کریں۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر ٢٠٢١