زرعی قوانین کی واپسی کے بعد CAA, NRC واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے
عوام جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی صاحب نے زرعی قوانین کی منسوخی پر کسانوں کو مبارکباد پیش کی۔ کسانوں کے حوصلے وہمت اور طویل عرصہ سے صبر و استقلال سے ڈٹے رہنے پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت اسی طرح شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی بھی واپس لے۔
مولانا نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو احتجاج کرنے کی راہ شاہین باغ سے ہی ملی ہے اور عوام میں ابھی بھی انقلاب کی آگ باقی ہے اور عوام ابھی بھی احتجاج کے لیے تیار ہے۔
امروہہ سے ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے بھی وزیراعظم سے CAA, NRC واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر محترم انجینئر محمد سلیم صاحب نے بھی حکومت سے شہریت ترمیمی قانون پر غور کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
لیکن بی. جی. پی رکن پارلیمنٹ کوشل کشور(مرکزی وزیر) نے نئ دہلی میں بروز ہفتہ کو میڈیا کے سامنے بڑا بیان دیا اور اپنے بیان میں صاف طور پر کہا کہ CAA, NRC قانون واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
کسان آندولن کے بعد اس قانون واپسی کے مطالبے کو اپوزیشن کی چال بتائی اور یہ بات واضح کی کہ مطالبہ کرنے والے بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون واپس لینا یا منسوخ کرنا اتنا آسان نہیں ہے اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ مطالبہ سرار بے بنیاد ہے۔ اپوزیشن کے پاس بی. جی. پی کے خلاف کوئی ایشو نہ ہونے پربے جا مطالبات کر رہی ہیں اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ بھارتیہ عوام کا نہیں بلکہ صرف مسلمانوں کا مطالبہ ہے، جو قابل قبول نہیں ہوگا۔
بیرونی ممالک میں بھی زرعی قوانین کی منسوخی پر کسانوں کا خیرمقدم
حکومت کی جانب سے لیے جانے والے فیصلے زرعی متنازعہ قوانین کی منسوخی نے اندرون ملک و بیرون ملک ہلچل مچا دی ہے۔ اسی کے تحت مختلف سیاست دانوں کے رد عمل ظاہر ہورہے ہیں۔ جن میں امریکہ کے رکن پارلیمنٹ، امریکی قانون ساز اینڈی لیون قابلِ ذکر ہیں۔
واشنگٹن (امریکہ) سے اینڈی لیون نے زرعی قوانین واپسی پر کسانوں کو مبارکبا د دی اور ان کے ہمت و حوصلہ کے بھر پور افزائش کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت، کسان اور مزدور طبقہ کی طاقت کو نظر انداز نہ کرے۔ کسان و مزدور دنیا کی کسی بھی بڑی طاقت کو شکست دے سکتے ہیں۔ عوام متحد ہوجائے تو حکومت جھک جاتی ہے۔ کسانوں کی محنت و جدوجہد قابلِ تعریف ہے۔ کسان خود کو کمزور نہ سمجھیں۔اینڈی لیون نے یہ بھی کہا کہ اس قانون کے منسوخ ہونے سے ملک میں ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہوں گی۔
0 Comments