اماں باجی کہتی ہیں
جنت میں نہریں بہتی ہیں
دودھ شہد اور پانی کی
بات تو ہے یہ حیرانی کی
کرنا ہوگا نیک کام
لے کر رب کا پیارا نام
ہمدرد بنو محتاجوں کا
خیال رکھو مسکینوں کا
داد رسی بیماروں کی
اور خوشی ہمسائیوں کی
اب نہ کسی سے جھگڑونگا
اچھائی کو پکڑونگا
اماں باجی کہتی ہیں
جنت میں نہریں بہتی ہیں
باغ وہاں انگوروں کے
عمدہ عمدہ پھولوں کے
چڑیاں قسم قسم کی ہوں گی
تتلیاں رنگ برنگی ہوں گی
پروںوالےگھوڑے ہوں گے
اونچائی پر اڑتے ہوں گے
اب تو محنت کرنی ہوگی
جنت حاصل کرنی ہوگی
ماں باپ کی فرما برداری
بزرگوں کی خدمت گاری
اللہ کی اطاعت شعاری
اور رسول کی پیروکاری
اب یہی دعا ہے میری
داخل کر جنت میں تیری
اماں باجی کہتی ہیں
جنت میں نہریں بہتی ہیں
Comments From Facebook
ماشاءاللہ. نہایت ہی عمدہ اور حقیقی بات کہی
تبصرہbohat behtreen Masha Allah
Masha Allah. Loved this version ?
Motivating thought for kids…,loved
Masha Allah
Bohath khoob
ماشاءاللہ نہایت بہترین اور عمدہ