۲۰۲۳ جنوری
اس کتاب میں مولانا محترم نے واضح کیا ہے کہ خاندان، معاشرہ کی ایک بنیادی ضرورت ہے ۔اسلامی خاندان کے خدوخال کیسے ہوتے ہیں ، ازدواجی تعلقات اوراہل خاندان کے حقوق اور فرائض پر بھی روشنی ڈالی ہے ۔ خطبہ ٔنکاح کی بہت عام فہم تشریح کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مسلمان عورت کے حقوق و اختیارات اور سرگرمیوں کے بارے میں مدلل اسلامی نقطۂ نظر کو پیش کیا ہے ۔
’’لڑکی سسرال میں ‘‘:صرف پانچ صفحات پر مشتمل اس باب میں مولانا محترم نے تمام اہل خانہ کی بہترین کاؤنسلنگ کی ہے ۔اس کتاب میں مصنف نے عاقدین کو نکاح کا مقصد بتایا ہے، وہیں لڑکے اور لڑکی کی ماں کی بھی Balanced (متوازن)ہنمائی کی ہے،تاکہ نیا گھرخلوص، محبت اور اعتماد کی بنیاد پر مستحکم و خوشگوار تعمیر ہو۔ صرف اسلامی قوانین کو ہی پیش نہیں کیا گیا ہے بلکہ نفسیاتی پہلو پر بھی کھل کر روشنی ڈالی ہے ۔
ایک دور تھا جس میں خوشگوار خاندان کے لیےصرف لڑکیوں کو ہی اطاعت وفرماں برداری اور ایڈجسٹ ہونے کی نصیحت کی جاتی تھی ، اب دور آیا ہے پری میرج کاؤنسلنگ کا، جس میں سائیکالوجی کو کافی اہمیت حاصل ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ35 30-سال قبل لکھی گئی یہ بیش بہا کتاب Happy Family(خوش وخرم کنبے) کےلیے Arrange (مرتب) کیےجانے والے Pre Marriage Counselling (قبل نکاح تربیت)کاماخذ ہے۔
ہم دیکھ رہے ہیں کہ باطل قوتیں راست اسلامی خاندان پر بہانے بہانے سے حملہ کر رہی ہیں۔ عورت کو مظلوم بتایا جارہا ہے۔ اسلام کے خاندانی نظام کے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں۔یکساں سول کوڈ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ان دنوں خلع کا موضوع بھی خوب زیر بحث ہے۔ ان حالات میں یہ کتاب ایک رہنما ہے گائڈ ہے۔
مولانا جلال الدین عمری رحمۃ اللہ علیہ عالم اسلام کے ایک جید عالم دین تھے اور جماعت اسلامی کے عظیم قائد بھی۔مولانا سے محبت و عقیدت اور خاص طور سے جماعت اسلامی سے وابستگی کا تقاضہ ہےکہ جماعت سے وابستہ افراد ان کی بیش بہا کتابوں کا مطالعہ کریں۔خصوصاً ’’اسلام کا عائلی نظام ‘‘ کا بار بار مطالعہ کریں اور اپنے گھروں سے خوشگوار خاندان کے خوبصورت ماڈلس پیش کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ مولانا کو اجر عظیم سے نوازے،اور ہمیں ان کی تحریروں سے استفادہ کرنے اور اپنی زندگیوں کو جنت نما بنانے والا بنائے۔

ویڈیو :

آڈیو:

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۳ جنوری