ریٹائرڈ خواتین نے ضرورت مندوں کےلیے
شروع کیا بلاسودی قرض کا سسٹم
شروع کیا بلاسودی قرض کا سسٹم
ایک ضرورت مند خاتون نے بتایا کہ انہوں نے دوسال پہلے سود پرقرض لیا تھا،جس کی ادائیگی کی خاطر وہ بہت پریشان ہیں۔یہ سن کر ثمینہ نے دوسال پہلے اپنے شہر کی ریٹائرڈ خواتین سے ملاقات کی اور سب کو ایک چھوٹا سا بلاسودی بینک بنانے کا آئیڈیا دیا،اور آج چار سال سے بلاسودی قرض ایک چھوٹے سے بینک سے سال میں دوسو بہنوں کو دیا جاتا ہے۔
ریٹائرڈ خواتین کے پاس جو جمع پیسے بینک میں ہوتے ہیں،اسے بلاسودی قرض کے مقصد سے استعمال میں لانے کا یہ بہترین طریقہ کافی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
ریٹائرڈ خواتین کے پاس جو جمع پیسے بینک میں ہوتے ہیں،اسے بلاسودی قرض کے مقصد سے استعمال میں لانے کا یہ بہترین طریقہ کافی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
مرسلہ:ساجد ہ بیگم ( شولاپور)
مزدور نے سیلاب زدگان کی مدد کے
دوران ملنے والی نقدی اور سونا مالک کو واپس کیا
دوران ملنے والی نقدی اور سونا مالک کو واپس کیا
پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے دوران ایک تباہ شدہ گھر کے ملبے سے بلال نامی مزدور کو تین تولہ سونا اور نقد سات لاکھ روپے ملے۔تین دن کے بعد گھر کے مالک کی توقع کے برخلاف شناخت دریافت کرکے بلال نے امانت سمجھ کر انہیں سب کچھ واپس کر دیا۔
یہ خوش کن واقعہ خیبرپختونخواہ کے جنوب میں واقع ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے میں پڑنے والے ’’ہتھالہ‘‘ نامی گاؤں میں پیش آیا۔
یہ خوش کن واقعہ خیبرپختونخواہ کے جنوب میں واقع ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے میں پڑنے والے ’’ہتھالہ‘‘ نامی گاؤں میں پیش آیا۔
بحوالہ:ویب سائٹ،بی بی سی اردو(6 ستمبر 2022ء)
اپنے گھر کی دیوار توڑ کے ایمبولنس کو راستہ دیا
گاندھی گرام روڈ پر شدید بارش کے سبب آکولہ کی طرف جانے والی ایمبولنس راستے میں بری طرح پھنس گئی۔
مقامی باشندوں نے اس ایمبولنس میں موجود مریض کو تدبیر کے ساتھ نکالا،حتی کہ اس کےلیے ایک گھر کی دیوار توڑنی پڑی۔ مالک مکان نے تعاون کے جذبے سے اپنے گھر کی دیوار توڑ کر ایمبولنس کے نکلنے میں مدد کی۔
مقامی باشندوں نے اس ایمبولنس میں موجود مریض کو تدبیر کے ساتھ نکالا،حتی کہ اس کےلیے ایک گھر کی دیوار توڑنی پڑی۔ مالک مکان نے تعاون کے جذبے سے اپنے گھر کی دیوار توڑ کر ایمبولنس کے نکلنے میں مدد کی۔
مرسلہ:محبوب خان ( گاندھی گرام )
محض بارہویں پاس گھریلو خاتون بنی کے
بی سی سیزن14- کی پہلی کروڑ پتی
بی سی سیزن14- کی پہلی کروڑ پتی
ہندوستانی ٹیلی ویژن کے مقبول ترین شوز میں سے ایک،کے بی سی کے سیزن14- میں پہلی کروڑ پتی خاتون کا اعزاز کویتا چاولا کو حاصل ہوا۔کویتا ایک گھریلو خاتون ہیں،گھر کے حالات سازگار نہ ہونے کی وجہ سے بارہویں کے بعد انہیں اپنا تعلیمی سلسلہ منقطع کرنا پڑا تھا،جس کا انہیں افسوس تھا،مگر وہ کہتی ہیں کہ اس جیت کے بعد اب یہ افسوس نہیں رہا۔
کویتا 2000ء سے ہی کےبی سی میں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں،مگر یہاں تک پہنچتے پہنچتے انہیں بائیس سال لگ گئے۔
کویتا 2000ء سے ہی کےبی سی میں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں،مگر یہاں تک پہنچتے پہنچتے انہیں بائیس سال لگ گئے۔
بحوالہ:ویب سائٹ،بی بی سی ہندی(18 ستمبر 2022ء)
سات سال کی کیک ڈیزائنر
بنگلور کی رہنے والی سات سالہ زی زی بہترین کیک ڈیزائنر ہیں۔زی زی کی والدہ جو خود بھی کیک ڈیزائنر ہیں،وہ کہتی ہیں جب زی زی آٹھ ماہ کی تھی،اور میں اسے کمر پہ باندھ کے کیک پہ کام کر رہی ہوتی تھی،تو یہ میرے بازؤوں کے نیچے سے جھانکتی رہتی تھی۔
زی زی ابھی بس شوق سے اپنے دوستوں اور جاننے والوں کےلیے کیک ڈیکوریٹ کرتی ہیں،جو خوب پسند کیے جاتے ہیں۔اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ ابھی چاہے اسے کیک ڈیزائننگ کا شوق ہے،مگر مستقبل میں یہ جو کچھ کرنا چاہےگی،ہم اسے پوری طرح سپورٹ کریں گے۔

بحوالہ:ویب سائٹ،بی بی سی اردو(26 ستمبر 2022ء)
Comments From Facebook
0 Comments