قرآن مجید کتاب ہدایت ہے۔ اس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کوزندگی گزارنے کا طریقہ بتایا ہے ۔ انسانی زندگی کے تمام مراحل اور تمام پہلوؤں کے لیے اس میں راہ نمائی موجود ہے۔ اس میں بہت وضاحت سے بیان کر دیا گیا ہے کہ انسان دنیامیں کیا کریں ؟ کیا نہ کریں؟ کن کاموں سے اللہ تعالی کی رضا حاصل ہوتی ہے؟ اور کن کاموں سے اس کا غضب بھڑکتا ہے ؟ اس میں صراحت کر دی گئی ہے کہ اس دنیا میں تمام انسان امتحان کی حالت میں ہیں ۔ وہ یہاں اچھے کام کریں گے تو مرنے کے بعد دوسری دنیا میں، جوابدہی ہوگی، اللہ تعالی کی جانب سے اجر و انعام کے مستحق ہوں گے اور اگر یہاں انہوں نے برے کام کیے۔ اللہ تعالی کی نافرمانی کی دوسرے انسانوں پر ظلم ڈھائے اور غرور وتکبر کا مظاہرہ کیاتو دوسری دنیا میں وہ اس کی سزا بھگتیں گے ۔
جولوگ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور قرآن مجید کو اس کی نازل کردہ کتاب سمجھتے ہیں ،ان کی ذمہ داری ہے کہ اسے اپنا رہ نما بنائیں، اس کی روشنی میں زندگی گزاریں ، اس کے احکام پر عمل کریں، جن کاموں سے اس نے روکا ہے، ان سے اجتناب کریں اور اس کی تعلیمات کو نافذ کرنے کی کوشش کریں۔
جولوگ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور قرآن مجید کو اس کی نازل کردہ کتاب سمجھتے ہیں ،ان کی ذمہ داری ہے کہ اسے اپنا رہ نما بنائیں، اس کی روشنی میں زندگی گزاریں ، اس کے احکام پر عمل کریں، جن کاموں سے اس نے روکا ہے، ان سے اجتناب کریں اور اس کی تعلیمات کو نافذ کرنے کی کوشش کریں۔
سید سعادت اللہ حسینی
President of Jamaat-e-Islami Hind
مکمل گفتگو سننے کے لیے نیچے کلک کریں۔
ویڈیو :
Comments From Facebook
Alhamdulilla bhot sahi farmaya gaya halat bahot sangin aur pur qatar hoty jarahy buriai apne urujpar hy aese me nuhe insanime ham ummate musalma ko pure shaur aur hikmaton ke sath kam karna hy har modpar apno aur prayun me qulus aur lillahiytke sath kam karna hoga tyhriki hone ka fayda mashalla aese halat me pichy hatne nahi dega paegambaron ko hamesha aese hi purqatar halat ka samna raha allah hamareli halat ko bhehtrin banay aur sahi kam karne ki tofiq dy