قاری کی رائے

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہر ماہ آن لائن شمارہ، جو خواتین کو ذہنی طور پر بیدار کرنے اور ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کے ذریعے ملت قوم کی خدمت کے لیے میگزین کا اہم مقصد ہے ، ھادیہ ای – میگزین کے ذریعے خواتین اپنی قلم کے ذریعے ایک ایسا انقلاب لانے کے کوشاں ہیں، جس سے امت مسلمہ ایک صحیح راستے پر آجائے۔
ھادیہ ای میگزین جو کہ ہر شعبے میں اپنے معیار پر ثابت قدم ہے، ہر موضوع کو اس میگزین کے ذریعے کور کیا جا رہا ہے تا کہ خواتین کوئی بھی علم سے ناواقف نہ رہیں۔ اسلامی طرزِ عمل کو اور پیغام الٰہی سے آگہی کے ساتھ ساتھ سماجی، معاشی وسیاسی وغیرہ تمام شعبوں میں ہمہ گیر ترقیوں پر ہے۔
خواتین جو کہ قوم و ملت کا اثاثہ ہوتی ہیں اور آگے آنے والی نسلوں کو تربیت کا بہترین رول بھی ایک عورت کے ذمہ ہے، اس لیے ھادیہ ای۔ میگزین کے ذریعے خواتین کو تیار کیا جا رہا ہے تا کہ ہماری قوم بھی ہر معیار پر سرخ رو ہو۔
مجھے خوشی ہے کہ میں اس میگزین کا حصہ ہوں اور میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ محترمہ مبشرہ فردوس صاحبہ کو اجرِ عظیم عطا کرے ۔
اللہ انہیں مزید ترقیوں سے نوازے،آمین۔

وعلیکم السلام
جان کر بڑی مسرت ہوئی کہ آپ جیسی سنجیدہ طالبات ھادیہ کی قارئین میں شامل ہیں ۔
امید ہے کہ آپ نہ صرف قاری رہیں بلکہ اس میگزین کی رائیٹر ٹیم زمرہ گرلز پلانٹ کا باضابطہ حصہ بنیں ۔
شکر گزار

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مئی ٢٠٢٢