قاری کی رائے

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گی۔
ھادیہ ای۔ میگزین کے لیے اپنی رائے لکھتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
اس ھادیہ نے مطالعے سے دور ہوتے لوگوں کو دوبارہ مطالعے کی عادت سے جوڑ دیا ہے۔جس دل چسپ انداز میں اس کے مضامین ہوتے ہیں،دل نہیں چاہتا کہ ان پر سے یوں ہی گزر جائیں ۔
بچوں کا صفحہ،بہنیں پوچھی ہیں،خبر و نظر،حالات حاضرہ اور مختلف مواقع کی مناسبت سے بہترین مضامین غرض بہت کچھ یہاں مل جاتا ہے۔
اس ای میگزین کی یہ خاص بات ہے کہ اسکرین پر رہتے ہوئے بھی آپ مطالعہ کر لیتےہیں۔گویا فون بھی ہاتھ سےنہ چھوٹے اور بہت سے موتی بھی ہاتھ آجائیں۔مضامین کے وائس اوور کی بھی کیا ہی بات ہے۔
ھادیہ کی سالانہ تقریب میں بھی شرکت رہی الحمد للہ۔جس میں ھادیہ کے ایک سالہ اور سفر مختلف معزز شخصیات کی ھادیہ کے بارے میں رائے جاننے کا موقع ملا۔
ایڈیٹر صاحبہ اور پوری ٹیم کی انتھک محنت اور کوششوں کو سلام اور مبارکباد۔اللہ تعالی مزیدقوت و صلاحیت سے نوازے۔
ھادیہ کی کامیابی اور مقصدکے حصول کے لیے بہت ساری دعائیں۔

وعلیکم السلام
بہن سلمیٰ بڑی خوشی کی بات ہے بحرین کمیونٹی سسٹرز بھی ھادیہ ای میگزین سے جڑی ہیں اور ھادیہ سے متعلق اپنی رائے رکھتی ہیں ۔
امید ہے کہ ھادیہ کے ذریعے آپ کا تعاون جاری رہے گا۔
عنقریب ہم قرات مقابلہ بھی ھادیہ کے جانب سے کروارہے ہیں اور آپ سے تعاون کی امید ہے ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مئی ٢٠٢٢